مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک اور اے ایم ایف آئی نے ڈاک خانوں کے ذریعے میوچل فنڈ تقسیم کرنے کے لیے تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 22 AUG 2025 8:52PM by PIB Delhi

مالی شمولیت کو گہرا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، وزارت مواصلات، حکومت ہند کے تحت محکمہ ڈاک (ڈی او پی) اور ایسوسی ایشن آف میوچل فنڈز ان انڈیا (اے ایم ایف آئی) نے 22 اگست 2025 کو ممبئی میں اے ایم ایف آئی کے 30 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

یہ تاریخی معاہدہ ایک نئے سروس ماڈل کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے جہاں انڈیا پوسٹ اپنے وسیع پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعے میوچل فنڈ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایک ڈسٹری بیوٹر کے طور پر کام کرے گا، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔  اس پہل کا مقصد ملک بھر میں ڈاک خانوں کے اعتماد اور رسائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میوچل فنڈ مصنوعات تک رسائی کو وسیع کرنا ہے۔

ممبئی میں ڈی او پی اور اے ایم ایف آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

 

اس مفاہمت نامے پر باضابطہ طور پر محکمہ ڈاک کی جنرل منیجر (بزنس ڈیولپمنٹ) محترمہ منیشا بنسل بادل اور اے ایم ایف آئی کے چیف ایگزیکٹو جناب وی این چلاسانی نے سیبی کے چیئرمین جناب توہن کانتا پانڈے کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت ، ڈی او پی عملہ چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں میں میوچل فنڈ کی رسائی کو بڑھانے کے لیے میوچل فنڈ تقسیم کاروں کے طور پر کام کرے گا، جہاں روایتی طور پر منظم مالیاتی مصنوعات تک رسائی محدود رہی ہے۔  انڈیا پوسٹ کی ملک بھر کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں وسیع موجودگی ہے، جہاں میوچل فنڈ کی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہی نسبتاً کم ہے۔

یہ شراکت داری ہندوستان میں پیشہ ورانہ اور سرمایہ کار دوست میوچل فنڈ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے اے ایم ایف آئی کے وژن کو تقویت دیتے ہوئے، ملک کے دور دراز حصوں میں مالی شمولیت اور رسائی کے لیے ڈی او پی کے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ مفاہمت نامہ تجدید کی دفعات کے ساتھ  22 اگست 2025 سے 21 اگست 2028 تک تین سال کے لیے ویلڈ ہے۔  اس میں سرمایہ کاروں کے ڈیٹا اور خدمات کی سالمیت کے لیے جامع تحفظات شامل ہیں، جو ہندوستان کی مالیاتی خدمات کے منظر نامے میں آپریشنل عمدگی  کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہیں۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 5220


(Release ID: 2160052)
Read this release in: English , Hindi , Telugu