قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے این ایچ آر سی، نے اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں سڑکوں پر تعاقب کے بعد دو مردوں کی جانب سے سماعت و بولنے سے معذور خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کا ازخود نوٹس لیا
ریاستی ڈی جی پی اور ضلع مجسٹریٹ کو دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے
رپورٹ میں تفتیش کی پیش رفت اور متاثرہ کو دیے گئے معاوضے، اگر کوئی ہو، کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں
Posted On:
22 AUG 2025 6:32PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے اس میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس کے مطابق 11 اگست 2025 کو اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں سڑکوں پر تعاقب کے بعد دو افراد نے سماعت و بولنے سے معذور ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ اپنے ماموں سے ملاقات کر کے واپس آرہی تھی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبروں کی رپورٹ درست ہے تو اس سے متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل اٹھتے ہیں۔ لہٰذا، اس نے ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں تفتیش کی موجودہ صورتحال اور متاثرہ خاتون کو دیے گئے معاوضے (اگر کوئی دیا گیا ہے) کی تفصیلات شامل ہونے کی توقع ہے۔
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :5209 )
(Release ID: 2159925)