قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلیوں کواسکیموں کے فائدے

Posted On: 21 AUG 2025 4:12PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ویرندر سنگھ کے غیر ستارے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے، قبائلی امور کےمرکزی وزیر مملکت ، جناب درگاداس یو ئیکے نے بتایا کہ وزارتِ قبائلی امور تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی، سڑکوں، ہاؤسنگ، بجلی کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مہارت کے فروغ وغیرہ سے متعلق مختلف ترقیاتی اسکیمیں چلا رہی ہے،تاکہ قبائلی برادریوں کو مکمل فائدہ پہنچایا جا سکے۔ان اسکیموں کے تحت، وزارت نے تمام ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے یہاں ریاستی/یوٹی پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کریں تاکہ ایم او ٹی اے کی جانب سے فنڈ شدہ اور معاونت یافتہ اسکیموں کی مؤثر منصوبہ بندی، نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ، مذکورہ وزارت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے معلومات ، تعلیم اور مواصلات یعنی آئی ای سی مہم بھی چلا رہی ہے تاکہ خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں حکومتی اسکیموں کی 100 فیصد رسائی اور اس سے متعلق جانکاری کویقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، حال ہی میں وزارت نے ‘‘آدی کرم یوگی ابھیان’’  کا آغاز کیا ہے،جس کا مقصد 20 لاکھ قبائلی سطح کے کارکنان اور گاؤں کی سطح کے قائدین کی متحرک ٹیم تیار کرنا ہے ،جو جامع ترقی کو فروغ دے کر آخری سرے تک سرکاری خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنائیں گے۔

ان اسکیموں کی جانچ مختلف اداروں جیسے نیتی آیوگ، بھارت رورل لائیولی ہڈز فاؤنڈیشن (بی آر ایل ایف) آئی آئی ٹی دہلی، نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این اے بی ای ٹی)، اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ تجزیاتی مطالعے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان اسکیموں نے زمینی سطح پر مثبت نتائج پیدا کیے ہیں اور یہ قبائلی برادریوں (ایس ٹیز) کی فلاح و بہبود میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

 

********

ش ح ۔ ش م ۔ م الف

U NO-5191


(Release ID: 2159842) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी