سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لیے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام
Posted On:
21 AUG 2025 8:13PM by PIB Delhi
حکومتِ ہندخواجہ سراؤںسمیت معاشرے کے سب سے کمزور اور حاشیے پر رہنے والے طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارت نے خواجہ سراؤںکی بازآبادکاری کو یقینی بنانے کے مقصد سے ‘سپورٹ فار مارجنلائزڈ انفرٲدی فار لائیولی ہڈ اینڈ انٹرپرائز (ایس ایم آئی ایل ای یعنی اسمائل) اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ذیلی اسکیم کے طور پر‘‘خواجہ سراؤں کی فلاح کے ہدف کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ جہتی بازآبادکاری کی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم بھی شروع کی گئی ہے۔
خواجہ سرا ؤں کو خود روزگار کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنا کر انہیں خود کفیل بنایا جانا اس اسکیم کا اہم جز ہے۔ اسی سلسلے میں آج 21 اگست 2025 کو دہلی کے ڈابری میں متر ٹرسٹ کے ذریعہ چلائےجانے والے ’’گریما گریہہ‘‘ (خواجہ سراؤں کے لیے شیلٹر ہوم) میں 15 روزہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔یہ تربیتی پروگرام محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی جانب سے اسمائل(ٹی جی) اسکیم کے تحت اسپانسر کیا گیا ہے اور اس پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ( این آئی ای ایس بی یو ڈی) عمل درآمد کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے دوران کل 25 خواجہ سرا امیدواروں کو تربیت دی جائے گی۔ ملک بھر میں پائلٹ بنیاد پر اس نوعیت کے 18 پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ 1800 خواجہ سرا ؤں کو تربیت فراہم کرائی جا سکے۔ تربیتی پروگرام میں کاروباری مواقع کی نشاندہی، مارکیٹ سروے، انٹرپرینیورشپ سپورٹ ایکو سسٹم، اسٹارٹ اپس کے لیے مالی امدادی اسکیمیں، کاروباری اکاؤنٹنگ اور ٹیکسیشن، بینک کے طریقۂ کار اور رسمی کارروائیاں، ریگولیٹری تعمیل وغیرہ جیسے موضوعات پر سیشن شامل ہوں گے۔
تربیت کے دوران نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) کے انکیوبیشن سینٹر کا فیلڈ وزٹ بھی رکھا گیا ہے۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر شرکاء ایک بزنس پلان تیار کریں گے اور انہیں اپنے کاروبار قائم کرنے کے لیے مالی معاونت کی خاطر بینکوں سے جوڑا جائے گا۔ انہیں اگلے 6 ماہ تک ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے کاروبار کے تسلسل کی نگرانی اور جائزہ لیا جا سکے۔
افتتاح کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی درخواست پر ریزرو بینک آف انڈیا نے خواجہ سرا برادری کو ‘‘پریارٹی سیکٹر لینڈنگ’’ کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے، جس سے خواجہ سراؤں کے لیے خود روزگار کے مقاصد کے لیے بینکوں سے مالی معاونت تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔تربیت حاصل کرنے والے خواجہ سراؤں نے اس فلاحی اقدام کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور عہد کیا کہ وہ انٹرپرینیورشپ(خودکا روزگار) کو بطور پیشہ اختیار کر کے ’وِکست بھارت’ کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تربیتی پروگرام کے افتتاح کے موقع پرحکومت ہند کے محکمہ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے افسران، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس اور گریما گریہہ دہلی کے عملے کے ارکان موجود تھے۔
****
U.N-5190
(ش ح۔م ع ن۔ع ا)
(Release ID: 2159834)
Visitor Counter : 7