قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایم آر ایس میں پی وی ٹی جی ایس

Posted On: 21 AUG 2025 4:07PM by PIB Delhi

آج ڈاکٹر ششی تھرور کے  تحریری جواب کے متقاضی سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اُئیکے نے لوک سبھا کو بتایا کہ مؤرخہ 15 جولائی2025 تک متعلقہ ریاستی سوسائٹیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایکلوَیہ ماڈل رہائشی اسکولوں(ای ایم آر ایس)میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جی) کے اندراج کی شرح کی ریاست وار تفصیل درج ذیل ہے:

-

نمبر شمار

ریاست

پی وی ٹی جی کے اندراج کا فیصد

  1.  

آندھرا پردیش

19.17فیصد

  1.  

چھتیس گڑھ

2.22 فیصد

  1.  

گجرات

0.14 فیصد

  1.  

جھارکھنڈ

4.49 فیصد

  1.  

کرناٹک

0.64 فیصد

  1.  

کیرلہ

7.60 فیصد

  1.  

مدھیہ پردیش

2.63 فیصد

  1.  

مہاراشٹر

0.84 فیصد

  1.  

اڈیشہ

2.32 فیصد

  1.  

راجستھان

1.69 فیصد

  1.  

تمل ناڈو

6.88 فیصد

  1.  

تلنگانہ

0.79 فیصد

  1.  

تریپورہ

10.11 فیصد

  1.  

اتراکھنڈ

4.38 فیصد

  1.  

مغربی بنگال

3.88 فیصد

قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم، نیشنل ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایجوکیشن سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس)کا قیام ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کے تعاون سے ایکلوَیہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)کی اسکیم کے انتظام اور نفاذ کے لیے کیا گیا ہے۔ این ای ایس ٹی ایس نے  ای ایس ایس ای-2023کے ذریعے 10391 اسامیوں (تدریسی اور غیر تدریسی دونوں) کی براہِ راست بھرتی کے لیے اپنی پہلی مہم چلائی اور منتخب ملازمین کو مختلف ای ایم آر ایس اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ براہِ راست بھرتی کے علاوہ، این ای ایس ٹی ایس نے ریاستی حکومتوں کو ڈیپوٹیشن پر ملازمین کی تقرری کا بھی مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ، ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کو خالی اسامیوں پر مہمان اساتذہ اور آؤٹ سورسنگ/مقامی بنیاد پر غیر تدریسی عملے کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

متعلقہ ریاستوں کی جانب سے بتائی گئی تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خالی اسامیوں کے فیصد کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

ریاست/ یو ٹی

خالی اسامیوں کا فیصد- تدریس

خالی اسامیوں کا فیصد- غیر تدریسی

1

آندھرا پردیش

30فیصد

-

2

اروناچل پردیش

39 فیصد

-

3

آسام

اطلاع نہیں دی گئی

اطلاع نہیں دی گئی

4

بہار

اطلاع نہیں دی گئی

اطلاع نہیں دی گئی

5

چھتیس گڑھ

29 فیصد

-

6

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

-

-

7

گجرات

24 فیصد

-

8

ہماچل پردیش

32 فیصد

-

9

جموں و کشمیر

34 فیصد

48 فیصد

10

جھارکھنڈ

76 فیصد

51 فیصد

11

کرناٹک

17 فیصد

-

12

کیرلہ

20 فیصد

-

13

مدھیہ پردیش

9 فیصد

-

14

مہاراشٹر

48 فیصد

19 فیصد

15

منی پور

60 فیصد

17 فیصد

16

میزورم

48 فیصد

-

17

ناگالینڈ

18 فیصد

-

18

اڈیشہ

31 فیصد

-

19

راجستھان

15 فیصد

13 فیصد

20

سکم

12 فیصد

-

21

تمل ناڈو

45 فیصد

39 فیصد

22

تلنگانہ

0 فیصد

-

23

تریپورہ

-

-

24

اتر پردیش

7 فیصد

-

25

اتراکھنڈ

36 فیصد

21 فیصد

26

مغربی بنگال

29 فیصد

-

 

حکومت ریاستی کمیٹیوں کے ذریعے ایکلوَیا ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس )میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جی) سے متعلق نظامی چیلنجوں کے حل کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ نافذ کیے جا رہے اقدامات میں شامل ہیں:

  1. نیشنل ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایجوکیشن سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس)نے پی وی ٹی جی کے لیے داخلے میں 5فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ اس سلسلے میں، تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پی وی ٹی جی طبقوں کے بچوں کے لیے ریزرویشن کے نفاذ سمیت ای ایم آر ایس میں داخلے کے لیے رہنما ہدایات تمام ریاستوں کی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کو بھیج دی گئی ہیں، تاکہ مقررہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
  2. اس کے علاوہ، مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور قبائلی ورثے کے تحفظ کے لیے ریاستی حکومتوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محفوظ ہاسٹل رہائش (خاص طور پر لڑکیوں کے لیے)سی بی ایس ای سے ہم آہنگ معیاری تعلیم، غذائیت سے بھرپور کھانا، آئی سی ٹی پر مبنی تعلیم، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نیز مالی رکاوٹوں کو دُور کرتے ہوئے مفت تعلیم، رہائش، یونیفارم، کتابیں اور کھانے کا انتظام جیسی اہم سہولیات کو اجاگر کرتے ہوئے بیداری مہمات چلائیں تاکہ ای ایم آر ایس میں پی وی ٹی جی کے اندراج کو بڑھایا جا سکے۔

****

 

ش ح۔ک ح۔ ع ر

U. No. 5172

 


(Release ID: 2159689) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी