ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانٹ کا سوال: ناوک (NavIC) پر مبنی ابتدائی وارننگ سسٹم کی توسیع

Posted On: 21 AUG 2025 6:28PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ ”کامن الرٹنگ پروٹوکول بیسڈ انٹیگریٹڈ الرٹ سسٹم“ کے تحت بڑی قدرتی آفات جیسے زلزلوں، سیلابوں، طوفانوں، لینڈ سلائیڈنگ وغیرہ کے لیے انڈین کنسٹیلیشن (NavIC) پر مبنی ابتدائی انتباہی خدمات کے ساتھ نیویگیشن کو فعال کیا گیا ہے۔

ناوک کا دائرہ کار بھارتی سرزمین اور بھارتی سرحدوں سے 1500 کلومیٹر کے ارد گرد کے علاقے کو کور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو میں پائلٹ پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد، حکومت نے کامن الرٹ پروٹوکول پروجیکٹ کے مرحلہ I کو پورے ملک میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) ناوک سسٹم کو تمام وارننگ کی ترسیل کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ناوک کے سگنل اسٹرکچر میں نیویگیشن میسجز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ میسجز بھی ترسیل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ یہ مختصر پیغامات الرٹ، پیش گوئیوں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے، سونامی، طوفان، لینڈ سلائیڈ وغیرہ سے متعلق ہدایات کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس پورے نظام کے اہم اجزا میں شامل ہیں الرٹ جاری کرنے والی ایجنسیاں (محکمہ موسمیات ہند، سنٹرل واٹر کمیشن، فارسٹ سروے آف انڈیا، ڈیفنس جیو انفارمیٹکس ریسرچ ایسٹابلیشمنٹ، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز وغیرہ)، الرٹ/وارننگ ترسیل کرنے والی ایجنسیاں (موبائل نیٹ ورک، ریڈیو، ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ، سیٹلائٹ وغیرہ) اور وارننگ کے وصول کنندگان (عوام الناس اور ریسپانڈرز)۔ اس پورے سلسلے کے مؤثر ورک فلو کی نگرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نیشنل اور اسٹیٹ سطح پر کرتی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 

                                      **************

ش ح۔ ف ش ع

21-08-2025

                                                                                                                                       U: 5145

 


(Release ID: 2159605) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी