ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مشٹی اسکیم

Posted On: 21 AUG 2025 5:57PM by PIB Delhi

بجٹ 24-2023 کے اعلان کے حصے کے طور پر، مینگروو انیشیٹو فار شورلائن ہیبیٹس اینڈ ٹینج ایبل انکم (مشٹی) یعنی ساحلی رہائش گاہوں اور ٹھوس آمدنی کیلئے مینگروو شجر کاری مہم کو 5 جون 2023 کو شروع کیا گیا تاکہ مینگروو جنگلات کو ایک منفرد، قدرتی ایکو سسٹم کے طور پر بحال اور فروغ دیا جائے اور ساحلی رہائش گاہوں کی پائیداری کو محفوظ رکھا اور بڑھایا جائے۔ مشٹی کا مقصد ہندوستان کے ساحل کے ساتھ مینگروو جنگلات کی بحالی کے لیے مینگروو دوبارہ جنگل کاری/ جنگل کاری کے اقدامات اٹھانا ہے۔

مشٹی کے تحت سرگرمیوں کا نفاذ مالی سال 202324 میں مختلف اسکیموں کے اشتراک سے شروع ہوا، جن میں اسٹیٹ/نیشنل کیمپا، ایم جی این آر ای جی ایس، اور ریاستی منصوبے  شامل ہیں۔ اب تک، 13 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 22,560.34 ہیکٹر کے رقبے پر خراب شدہ مینگروو کی بحالی اور پودے لگانے کے لیے اشتراک کے ذریعے کام کیا گیا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات ذیل میں فراہم کی گئی ہیں:

(Area in Ha)

S. No.

States/UTs

2023-24

2024-25

Total

1

Maharashtra

138.77

53.20

191.97

2

Andhra Pradesh

137.26

700.50

837.76

3

Puducherry

0.00

6.00

6.00

4

Lakshadweep

0.003

0.003

0.006

5

Goa

35.80

6.00

41.80

6

West Bengal

10.00

0.00

10.00

7

Andaman & Nicobar Islands

14.50

2.50

17.00

8

Karnataka

135.00

220.00

355.00

9

Gujarat

6930.00

12290.00

19220.00

10

Odisha

402.00

359.00

761.00

11

Daman and Diu (DD) and Dadra and Nagar Haveli(DN)

40.92

10.00

50.92

12

Kerala

8.88

0.00

8.88

13

Tamil Nadu

570.00

490.00

1060.00

Total

8423.13

14137.2

22560.34

 

مشٹی پروگرام میں بنیادی سرگرمیاں جیسے کہ پودے لگانا اور بحالی، اور معاون سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں روزگار کی تنوع، آگاہی پیدا کرنا اور صلاحیت سازی، تحقیق و ترقی، تشہیر اور رسائی، نگرانی اور جائزہ، اور اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کے ذریعے ایکو ٹورازم کو فروغ دینا شامل ہے۔ ریاستوں سے موصولہ منصوبوں کے مطابق، معاون سرگرمیاں دوسرے سال میں تیاری کے کام مکمل ہونے کے بعد، اسٹیٹ/نیشنل کیمپا، ایم جی این آر ای جی ایس، اسٹیٹ پلانز وغیرہ کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، مقامی کمیونٹیز کا بنیادی سرگرمیوں جیسے کہ نرسری کی تیاری، پودے لگانا، مینگروو کی نگرانی، بیج جمع کرنا، نہر کی کھدائی، فیڈر/فیلڈ نہر کی تعمیر، اور مینگروو پودے لگانے اور بحالی کے پروگراموں میں بیج ڈبلنگ میں مرکزی کردار ہے۔

مرکزی حکومت نے ون (سنرکشن ایوم سموردھن) ادھینیم، 1980 میں ترمیم کی ہے، اور ترمیم شدہ دفعات کے مطابق، ملک میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایکو ٹورازم کو جنگلاتی سرگرمی بنایا گیا ہے۔ مینگروو پر مبنی ایکو ٹورازم کا فروغ مشٹی پروگرام کے تحت سرگرمیوں میں سے ایک ہے اور اسے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ منصوبوں کی بنیاد پر نیشنل کیمپا کے ذریعے تعاون حاصل ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ منصوبوں کے مطابق ایکو ٹورازم کے لیے مجوزہ تخصیصات کی ریاستی تفصیلات ذیل میں فراہم کی گئی ہیں:

Crores)

S. No.

State/UT

Total funds allocated for Ecotourism

1

Gujarat

7.00

2

West Bengal

4.83

3

Kerala

0.00

4

Puducherry

1.00

5

Andhra Pradesh

0.00

6

Odisha

0.044

 

Total

12.874

 

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :5126    )


(Release ID: 2159508)
Read this release in: English