عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: وزارتوں/ محکموں میں آئی اے ایس افسران کی تربیت
Posted On:
21 AUG 2025 5:50PM by PIB Delhi
اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام برائے نو بھرتی شدہ آئی اے ایس افسران آئی اے ایس افسران کی انڈکشن ٹریننگ کا ایک کلیدی جزو ہے۔ اس پروگرام کو اس خاص مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا تھا کہ نوجوان آئی اے ایس افسران کو میدان میں انتظامی کردار سنبھالنے سے پہلے پالیسی سازی کے عمل اور یونین سطح پر طرزِ حکمرانی کے ڈھانچے سے روشناس کرایا جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد افسرانِ تربیت کو مرکزی حکومت کے عملی ڈائنامکس سے واقف کرانا ہے تاکہ ان میں قومی نقطۂ نظر پیدا ہو اور ہندوستان کی ترقی کو تشکیل دینے والی پالیسیوں کے بارے میں گہری بصیرت حاصل ہو۔ یہ پروگرام حکومت کے ہمہ جہت نقطہ نظر کو مضبوط کرتا ہے جو اس یقین پر مبنی ہے کہ شہری مرکوز حکمرانی اور بین وزارتی تعاون مؤثر اور جامع انتظامیہ کی اساس ہیں۔ 2023 سے اس پروگرام کو از سرِ نو تشکیل دیا گیا ہے اور اسے انڈکشن ٹریننگ کے ساتھ زیادہ قریب سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ آئی اے ایس افسران کی ٹریننگ کا ایک لازمی حصہ ہے جس کا دورانیہ آٹھ ہفتے ہے، جو مرحلہ II ٹریننگ کے آغاز سے پہلے مکمل کیا جاتا ہے۔ عملی تربیت، فلیگ شپ اسکیموں کے تجربے اور وزارت کی سطح کے کام میں قریبی شمولیت کے ذریعے افسران کو حکمرانی اور پالیسی سازی کا براہِ راست تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ اب تک کل 1,580 آئی اے ایس افسران کو اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام کے تحت تربیت دی جا چکی ہے، جس کا آغاز 2015 میں 2013 بیچ کے افسران سے ہوا تھا۔ انہیں مختلف وزارتوں / محکموں میں آٹھ ہفتوں کے لیے اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر منسلک کیا جاتا ہے۔ ان کی کلیدی ذمہ داریوں میں تفویض شدہ وزارت / محکمہ کے ساتھ ڈیسک آفیسر یا انڈر سکریٹری کے طور پر کام کرنا شامل ہے۔ انہیں کچھ مخصوص مسئلہ جاتی موضوعات تفصیلی تجزیے اور حل کی تجاویز کے لیے دیے جاتے ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 5140
(Release ID: 2159457)