وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پریتن مترا اور پریتن دیدی

Posted On: 21 AUG 2025 4:18PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میںبتایاکہوزارت سیاحت نے پریتن مترا/پریتن دیدی کے نام سے ایک قومی ذمہ دار سیاحت پہل شروع کی۔ یہ پہل مقامی سروس فراہم کرنے والوں جیسے ٹیکسی ڈرائیوروں، آٹو ڈرائیوروں، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں، بس اسٹیشنوں، ہوٹل کے عملے، ریستوراں کے کارکنوں، ہوم اسٹے مالکان، ٹور گائیڈز، پولیس اہلکاروں، اسٹریٹ وینڈرز، دکانداروں، طلباء وغیرہ کے لیے شروع کی گئی ہے۔ جس میں خواتین اور پسماندہ برادریاں شامل ہیں۔ اس کا مقصد سیاحت کی اہمیت، عمومی صفائی ستھرائی، حفاظت ، پائیداری اور سیاحوں کو مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے اعلی ترین معیارات فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں تربیت اور بیداری فراہم کرنا ہے۔

یہ پہل پورے ہندوستان میں 6 سیاحتی مقامات یعنی اورچھا (مدھیہ پردیش) گنڈی کوٹا (آندھرا پردیش)، بودھ گیا (بہار) آئزول (میزورم)، جودھ پور (راجستھان) اور شری وجے پورم (انڈمان اور نکوبار جزائر) میں نافذ کی گئی تھی۔ یہ پروگرام 15 اگست 2024 کو شروع کیا گیا تھا اور تب سے اب تک 4000 سے زیادہ لوگوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اعداد و شمار کی ریاست وار تقسیم منسلک ہے۔

وزارت دفاع نےاطلاع دی ہے کہ تاریخی طور پر اہم میدان جنگ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی بھارت رن بھومی درشن پہل تک شہریوں کو اس کی مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے رسائی حاصل ہے۔ آج کے دن تک، ویب سائٹ پر 46,124 ہٹ ریکارڈ کیے ہیں اور 349 سے زیادہ سیاحوں کو اس پروگرام کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزارت دفاع عوامی بیداری اور شرکت کو بڑھانے کے لیے وزارت سیاحت اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے تعاون سے اسے فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔

حفاظتی انتظامات کے حوالے سے، وزارت دفاع نے مطلع کیا ہے کہ مقامی فوجی دستوں کو مناسب طریقے سے حساس بنایا گیا ہے اور وہ اس پہل کے تحفظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ حفاظتی پہلوؤں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ضمیمہ

انڈیا ٹورزم کے دفاتر اور سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے ذریعہ ریاست کے لحاظ سے پریتن مترا/پریتن دیدی کی تربیت:-

نمبر شمار

ریاست

امیدوار

 

1.

آندھرا پردیش

237

 

2.

بہار

741

 

3.

دہلی

80

 

4.

گوہاٹی

44

 

5.

جموں و کشمیر

55

 

6.

کرناٹک

242

 

7.

منی پور

10

 

8.

میزورم

60

 

9.

مدھیہ پردیش

1487

 

10.

پورٹ بلیئر

552

 

11.

پنجاب

27

 

12.

راجستھان

141

 

13.

میگھالیہ

60

 

14.

اتر پردیش

46

 

15.

اتراکھنڈ

250

 

 

کل

4032

 

*****

 

 

ش ح۔ک ح۔ ن م۔

U-5095


(Release ID: 2159367)
Read this release in: English