جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جمناندی کے پانی کا پائپ لائن پروجیکٹ

Posted On: 21 AUG 2025 3:54PM by PIB Delhi

ہریانہ اور راجستھان نے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں تاکہ دونوں ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پرتفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کر سکیں، جس کے تحت ہتھنی کنڈ سے جمناندی کا پانی زیرِ زمین پائپ لائنوں کے ذریعے راجستھان کے چورو، سیکر، جھنجھنو اور دیگر اضلاع تک منتقل کیا جائے گا۔مفاہمت نامے کے تحت مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں جولائی سے اکتوبر تک زیر زمین پائپ لائنوں کے ذریعے577 ایم سی ایم پانی کی فراہمی کا تصور کیا گیا ہے، جوچورو، سیکر، جھنجھنو اور دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال ہوگا۔ یہ تبھی ممکن ہوگا جب ہریانہ ہتھنی کنڈ پر مغربی جمنا کینال کی مکمل گنجائش (24,000 مکعب میٹر) بشمول دہلی کے حصے کا استعمال کر لے گا۔اس مقصد کے لیے دونوں ریاستوں نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ راجستھان نے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر) تیارکرنے کے لیے ایک مشیر بھی مقرر کیا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جل شکتی کےوزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری نے فراہم کیں۔

 

*****

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-5101

 


(Release ID: 2159352)
Read this release in: English , Hindi