قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا(پی ایم اے اے جی  وائی) کے تحت قبائلی گاؤں

Posted On: 21 AUG 2025 4:03PM by PIB Delhi

 قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکی نے آج لوک سبھا میں ایڈوکیٹ گوال کگاڑا پداوی کے  ذریعہ پوچھے گئے ا یک غیر ستارہ وا لے سوال کے جواب میں   بتایا کہ پردھان منتری آدی آدرش  یوجنا( پی ایم اے اے جی وائی) اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے جمع کرائی گئی کل 36428 وی ڈی پیز اور اب تک 17656 گاؤں کو منظوری دی جا چکی ہے ۔  پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی) ، جو 22-2021 سے26-2025 تک نافذ العمل تھی ، کا مقصد قابل ذکر قبائلی آبادی والے گاؤں کی مربوط ترقی ہے ۔  پی ایم اے اے جی وائی اسکیم کا بنیادی مقصد باہمی تال میل کے ذریعے منتخب گاؤں کی مربوط سماجی و اقتصادی ترقی حاصل کرنا تھا ۔  اس اسکیم میں ترقی کے 8 شعبوں سڑک رابطہ (اندرونی اور بین گاؤں/بلاک) ٹیلی کام رابطہ (موبائل/انٹرنیٹ) اسکول ، آنگن واڑی مراکز ، صحت ذیلی مرکز ، پینے کے پانی کی سہولت ، پانی کی نکاسی اور ٹھوس کچرے کے انتظام میں فرق کو کم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔

مالی سال 25-2024 سےپردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا کو نئے شروع کردہ ڈی اے-جے جی یو اے (دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان) کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ شپی ایم اے اے جی وائی اسکیم اب نئی تجاویز کے لیے کام نہیں کر رہی ہے ۔

*****

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-5098


(Release ID: 2159251)
Read this release in: English , Hindi