وزارات ثقافت
گیان بھارتم مشن
Posted On:
21 AUG 2025 4:14PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
گیان بھارتم مشن کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
تمام ہندوستانی مخطوطات کی شناخت کرنا۔
میٹا ڈیٹا جمع کرنا اور اداروں اور افراد کی طرف سے محفوظ نسخوں کی ایک جامع فہرست تیارکرنا
نادر اور اہم مخطوطات کے مناسب تحفظ کو یقینی بنانا۔
اداروں اور افراد کے پاس موجود مخطوطات کے سائنسی تحفظ اور تحفظ کے لیے ایک معیاری فریم ورک کو نافذ کرنا۔
تمام شناخت شدہ مخطوطات کے لیے نیشنل ڈیجیٹل ریپوزیٹری (این ڈی آر) بنانا۔
شناخت شدہ مخطوطات کے محافظوں کے فائدے کے لیے منیٹائزیشن کو آسان بنانا۔
معلومات کے وسیع تر پھیلاؤ کے لیے منتخب مخطوطات شائع کرنا۔
منیٹائزیشن ماڈل کے تحت تحقیق، ترجمہ، اشاعت اور دیگر علمی سرگرمیوں کے لیے نیشنل ڈیجیٹل ریپوزیٹری (این ڈی آر) میں مخطوطات تک کنٹرول رسائی فراہم کرنا ۔
ارکائیول پیپر، پلاسٹک امیجنگ، ویفر فشے وغیرہ جیسے طویل مدتی آرکائیول مواد کا استعمال کرکے نایاب اور اہم مخطوطات کے لیے فزیکل اسٹوریج کی سہولت قائم کرنا۔
اس مشن کا مقصد ہندوستانی مخطوطات کو ڈیجیٹائز اور نمائش کے لیے ورچوئل میوزیم، آن لائن آرکائیوزاور نیشنل ڈیجیٹل ریپوزیٹری (این ڈی آر) جیسے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کرنا ہے۔ اے آئی، کلاؤڈ پلیٹ فارم اور موبائل ایپس جیسی ٹیکنالوجیز معلومات کے تحفظ اور وسیع تر پھیلاؤ کو یقینی بناتے ہوئے آسان رسائی، تحقیق، ترجمہ اور منیٹائزیشن کے قابل بنائیں گی۔
رواں مالی سال (2025-2026) کے لیے ’’گیان بھارتم مشن‘‘کے لیے مختص مالی اخراجات کی رقم 60 کروڑروپے ہے۔
*****
ش ح۔ک ح۔ ن م۔
U-5097
(Release ID: 2159231)