خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی نے 1,726 کروڑ روپے کی ترغیبات ، 35 لاکھ میٹرک ٹن صلاحیت اور 3.39 لاکھ ملازمتوں کے ساتھ فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دیا ہے


پی ایل آئی اسکیم کے تحت بھارت کی ڈبہ بند خوراک کی برآمدات میں 2019-20 سے 13.23 فیصد سی اے جی آر کا اضافہ ہوا ہے

عالمی منڈیوں میں ہندوستانی مصنوعات کی مانگ

Posted On: 21 AUG 2025 3:22PM by PIB Delhi

پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم فار فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری یعنی خوراک کوڈبہ بند کرنے کی صنعت کے لیے مصنوعات سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی )کے تحت مراعات  اور ترغیبات قابل قبول ہیں جہاں اسکیم کے تحت کوریج کے لیے درخواست کردہ کھانے کی مصنوعات کی بنیادی پروسیسنگ سمیت مینوفیکچرنگ کے عمل کا پورا سلسلہ  بھارت میں انجام دیاجاتا ہے۔پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ درخواست دہندگان کی زرعی پروسسڈ فوڈ مصنوعات کی کل برآمدات میں 2019-20 کے مقابلے میں ، 2024-25 تک 13.23 فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر) کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔ اس اسکیم میں پھولوں کی پیداوار کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے ۔

پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم فار فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری یعنی خوراک کوڈبہ بند کرنے کی صنعت کے لیے مصنوعات سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی )کے مختلف زمروں کے تحت منظور شدہ 170 درخواست دہندگان کے 278 فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو ملک بھر میں خوراک کو ڈبہ بند  کرنے کی  صنعت کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ جون 2025 تک مجموعی طور پر 1726.60 کروڑ روپے مراعات کے طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں درج  ہیں ۔

اس اسکیم سے ملک میں فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت میں سالانہ 35.00 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست کے لحاظ سے ڈیٹا کو محفوظ  نہیں رکھا گیا ہے۔

پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم فار فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری یعنی خوراک کوڈبہ بند کرنے کی صنعت کے لیے مصنوعات سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی )کے تحت اب تک تقریبا 3.39 لاکھ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوئے ہیں ۔ ریاست کے لحاظ سے اعداد و شمار کو برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔

ضمیمہ
"عالمی منڈیوں میں ہندوستانی مصنوعات کی مانگ"

نمبر شمار

ریاستیں

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت یونٹوں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

38

2

آسام

4

3

بہار

7

4

چھتیس گڑھ

1

5

گوا

1

6

گجرات

32

7

ہریانہ

9

8

ہماچل پردیش

4

9

جموں و کشمیر

2

10

جھارکھنڈ

2

11

کرناٹک

21

12

کیرالہ

10

13

مدھیہ پردیش

10

14

مہاراشٹر

41

15

اوڈیشہ

5

16

پنجاب

9

17

راجستھان

6

18

تمل ناڈو

20

19

تلنگانہ

13

20

اتر پردیش

27

21

اتراکھنڈ

7

22

مغربی بنگال

9

 

مجموعی

278

 

یہ معلومات خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

ش ح۔  م م ع۔ م ذ

U.N. 5079


(Release ID: 2159184)
Read this release in: English , Hindi