خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
بھارت کے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے کو بڑھادینے کے لیے پی ایم ایف ایم ای کے تحت 1.44لاکھ مائیکرو فوڈ یونٹس کو تعاون فراہم کیے جارہے ہیں
ایم او ایف پی آئی اسکیمیں ملک بھر میں مالی اور تکنیکی مدد کے ساتھ خوراک کو ڈبہ بند کرنے میں ایم ایس ایم ای کی ترقی کو تیز کررہی ہے
ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے ایف پی آئی کا کردار
Posted On:
21 AUG 2025 3:22PM by PIB Delhi
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور یقینی بنانے کے لیے ،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اپنی دو مرکزی سیکٹر کی اسکیموں یعنی پردھان منتری کسان سمپدا (ایس اے ایم پی اے ڈی اے )یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم برائے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کے ذریعے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام اور اس کی توسیع کوترغیب دے رہی ہے ۔ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی اپ گریڈیشن اورقیام کی خاطر مالی ، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے نام سے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم بھی نافذ کر رہا ہے ۔
یہ تینوں اسکیمیں کسی ایک خطے کے لیے مخصوص نہیں ہیں بلکہ یہ اسکیمیں مانگ پر مبنی ہیں اور بہار ریاست سمیت پورے ملک میں نافذ کی گئی ہیں ۔ وزارت ان اسکیموں کے تحت اہل درخواست دہندگان کو سبسڈی اورمراعات فراہم کرتی ہے ۔خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کی ان اسکیموں کے تحت بہت چھوٹے ، چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کے شعبے میں کاروباری افراد کو بھی ترغیب دی جاتی ہے۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت انفرادی مائیکرو انٹرپرائزز کو اہل منصوبے کی لاگت پر 35 فیصد کریڈٹ سے منسلک کیپیٹل سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ حد فی یونٹ 10 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ملک بھر میں 30.06.2025 تک پی ایم ایف ایم ای کے تحت کل 1,44,517 مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو معاونت کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کی صلاحیت سازی جزو کے تحت خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت ( ایم او پی ایف آئی) ٹرینرز(تربیت ساز)، ضلع سطح پر وسائل فراہم کرانے والے افراد ، انٹرپرینیورز اور دیگر مختلف گروپوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اسکلنگ (ای ڈی پی پلس) اور پروڈکٹ اسپیسفک اسکلنگ یعنی مصنوعات کے لیے مطلوبہ خاص مہارت کی تربیت کے ذریعے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی ضروریات پوری کی جا سکے۔
اب تک، 30.06.2025 تک پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت پورے ملک میں کل 1,16,666 مستفیدین کو تربیت دی جا چکی ہے۔
پی ایم کے ایس وائی اور پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں میں ایم ایس ایم ای زمرہ بھی شامل ہے ۔ مذکورہ بالا اقدامات خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں بہت چھوٹے ، چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروباری اداروں ( ایم ایس ایم ایز ) کی ترویج وترقی کے لیے ایک اہم بنیادی عنصر کے طورپر کام کرتے ہیں ۔
ریاست بہار میں ، ایم او ایف پی آئی نے 30.06.2025 تک پی ایم کے ایس وائی کے تحت 13 خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے پروجیکٹوں ، پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت 7 تجاویز اور پی ایم ایف ایم ای کے تحت 25349 تجاویز کو منظوری دی ہے ۔
یہ معلومات خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ہے ۔
******
ش ح۔ م م ع۔ م ذ
U.N. 5078
(Release ID: 2159126)