مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے کوٹا شہر اور بندیکوئی- بھرت پور- کوٹا ریل روٹ (راجستھان) میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
Posted On:
21 AUG 2025 2:51PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی) نے جولائی 2025 کے مہینے میں اپنےعلاقائی دفتر جے پور کے زیر نگرانی کوٹا شہر اور بندیکوئی-بھرت پور-کوٹا ریل روٹ (راجستھان ایل ایس اے میں) میں آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں، جو عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ہیں۔
یہ آئی ڈی ٹی اس لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے موبائل نیٹ ورک کی حقیقی دنیا میں کارکردگی کو مختلف استعمال کے ماحول میں ناپا جا سکے، جیسے کہ شہری علاقے، ہاٹ سپاٹس، عوامی ٹرانسپورٹ کے مراکز وغیرہ۔ اس قسم کے ڈرائیو ٹیسٹنگ میں 2جی، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی نیٹ ورکس پر تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز استعمال کر کے لائیو ڈیٹا اور وائس سیشنز قائم کیے جاتے ہیں۔ متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور سیشنز کو حقیقی وقت میں جدید سافٹ ویئر سسٹمز کے ذریعےنگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا کا مزید خصوصی آلات کی مدد سے تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس تجزیے کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔
ٹی آراے آئی نے اپنی نامزد ایجنسی کے ذریعے راجستھان ایل ایس اے میں یکم جولائی 2025 سے 05 جولائی 2025 تک کوٹا شہر میں 310.5 کلومیٹر کی سٹی ڈرائیو، 10 ہاٹ سپاٹ مقامات، 1.1 کلومیٹر واک ٹیسٹ اور بندیکوئی سے بھرت پور اور پھر کوٹا تک 386.6 کلومیٹر کی ریل روٹ پر تفصیلی ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹی آراے آئی کے ریجنل آفس، جے پور کی نگرانی میں کیے گئے۔
آئی ڈی ٹی کے دوران، اس علاقے میں کام کرنے والے تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے وائس اور ڈیٹا سروسز کے مختلف کلیدی کارکردگی کے اشارے (کے پی آئیز) کا جائزہ لیا گیا۔ ذیل میں نتائج کا خلاصہ دیا گیا ہے:
(الف) کوٹہ سٹی:
- صوتی خدمات
نمبر شمار
|
کے پی آئیز
(آٹو سلیکشن موڈ (2جی، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی)
|
پیمائش کی گئی
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جی آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)
|
%
|
100.00
|
99.56
|
100.00
|
99.36
|
2
|
کال سیٹ اپ ٹائم اوسط (سی ایس ٹی)
|
سیکنڈ
|
1.82
|
4.27
|
0.70
|
1.32
|
3
|
ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)
|
%
|
0.00
|
1.56
|
0.21
|
0.00
|
4
|
کال سائلنٹ کی شرح (میوٹ کال)
|
%
|
0.88
|
NA*
|
1.11
|
0.44
|
5
|
اوسط رائے سے متعلق اسکور (ایم او ایس)
|
1-5
|
4.02
|
2.30
|
3.89
|
4.55
|
*بی ایس این ایل ابھی تک 4 جی کے لیے وی او ایل ٹی ای / وی او این آر خدمات فراہم نہیں کرتا ہے۔
(ii) ڈیٹا سروسز:
نمبر شمار
|
کے پی آئیز (آٹو سلیکشن موڈ (2جی، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی)
|
پیمائش
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جے آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
اوسط ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ
|
(ایم بٹس)
|
168.97
|
5.00
|
307.24
|
46.24
|
2
|
اوسط اپ لوڈ تھرو پٹ
|
(ایم بٹس)
|
42.24
|
5.41
|
38.01
|
15.73
|
3
|
کال میں تاخیر (50 پرسنٹائل)
|
میٹرس میں
|
27.25
|
29.2
|
15.6
|
24.6
|
کوٹہ شہر کے جائزے میں دھکرکھیری، سکھ پورہ، پریم نگر، راج ناگا، بورکھنڈی، نیا نوہرا، چتریش نگر، مان پورہ، سوگریہ، باپو کالونی، نیاپورہ، بجاج نگر، ریدھی سدھی نگر، سوامی وویکانند نگر، بردا بستی، سبھاش نگر کے علاقے وغیرہ شامل تھے،۔کوٹا شہر میں 5 جولائی 2025 کو واک ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کوٹا سٹی کے تحت کوٹا ریلوے اسٹیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ، جو عام لوگوں کے لیے ایک اہم جگہ ہے۔
(B) بندیکوئی- بھرت پور- کوٹا ریل روٹ:
(i) صوتی خدمات:
نمبر شمار
|
کے پی آئیز (آٹو سلیکشن موڈ (2جی، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی)
|
پیمائش
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جے آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آئی آر)
|
%
|
100.00
|
85.44
|
100.00
|
94.85
|
2
|
کال سیٹ اپ ٹائم اوسط (سی ایس ٹی)
|
سیکنڈ
|
1.96
|
3.10
|
0.88
|
2.40
|
3
|
ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)
|
%
|
1.08
|
12.50
|
0.00
|
4.35
|
(ii) ڈیٹا خدمات:
نمبر شمار
|
کے پی آئیز
(آٹو سلیکشن موڈ (2جی، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی)
|
پیمائش
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جے آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
اوسط ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ
|
(ایم بٹس)
|
71.64
|
3.48
|
155.34
|
20.22
|
2
|
اوسط اپ لوڈ تھرو پٹ
|
(ایم بٹس)
|
16.37
|
5.32
|
15.99
|
8.59
|
3
|
کال میں تاخیر (50 پرسنٹائل)
|
میٹرس میں
|
28.20
|
32.95
|
21.95
|
28.20
|
ریل روٹ بندیکوئی-بھرت پور-کوٹا اہم ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتا ہے جیسے کہ ماندوار مہوا روڈ، کھیرلی، نڈبائی، بھرت پور، بیانا جنکشن، ہنڈاون، گنگاپور سٹی، ساوئی مدھوپور، اندرگڑھ اور لکھیری۔
آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے طور پر ضروری اقدامات کریں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹرائی کی ویب سائٹ [www.trai.gov.in](http://www.trai.gov.in) پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے ای میل [adv.jaipur@trai.gov.in](mailto:adv.jaipur@trai.gov.in) پر بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے ریجنل آفس جے پور سے فون نمبر +91-141-2701919 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
************
ش ح ۔ ع ح ۔ ت ح
Urdu No-5075
(Release ID: 2159079)