ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: کینسر کے علاج میں جوہری توانائی کا کردار

Posted On: 20 AUG 2025 4:22PM by PIB Delhi

محکمہ ایٹمی توانائی کے تحت کام کر نے والاٹاٹا میموریل اسپتال شواہد پر مبنی کینسرکا مکمل علاج فراہم کر رہا ہے۔ ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) نے بھارت کی 7 ریاستوں میں 11 اسپتال قائم کیے ہیں جو ممبئی، وارانسی، وِزَیگ، سنگرور، ملّانپور، گوہاٹی اور بھوبنیشور میں واقع ہیں۔ ان میں سے 8 اسپتال فعال ہیں جبکہ 3 ابھی زیر تعمیر ہیں۔ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی)  جو ملک کا ایک ممتاز کینسر مرکز ہے، قومی و بین الاقوامی سطح پر کینسر کے علاج سے متعلق پالیسی اور حکمت عملی کی رہنمائی میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، جس میں شامل ہے:

  • آنکولوجی کے ثبوت پر مبنی مشق کے ذریعے شاندار خدمات کو فروغ دینا۔
  • طلباء، تربیت یافتہ افراد، پیشہ ور افراد، ملازمین اور عوام کو کینسر کی تعلیم فراہم کرنے کا عزم۔
  • ایسی تحقیق پر زور دینا جو سستی، اختراعی اور ملک کی ضروریات کے مطابق ہو۔

ٹی ایم سی کی طرف سے پیچیدہ کینسر کے علاج میں کامیابیوں اور پیشرفت کی ایک لمبی فہرست ہے۔

ذیل میں کچھ کامیابیوں کو نمایاں کیا گیا ہے:

  1. اے سی ٹی آر ای سی میں ہیڈرون بیم تھراپی کی قومی سہولت
  2. کینسر کے علاج کے لیے ہندوستان کی پہلی گھریلو سی اے آر ٹی سیل تھراپی
  • iii. پریوال- ٹی ایم سی، ڈی اے ای کے ذریعہ تیار کردہ ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے علاج میں استعمال ہونے والی مرکپٹوپورین کا پہلااورل سسپنشن۔
  1. کینسر کی دیکھ بھال کی سہولت میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے جوہری توانائی کے محکمے کی طرف سے پیش رفت نیوٹریسیوٹیکل ایکٹوسائٹ( اے کے ٹی او سی وائی ٹی ای)
  2. مقامی طور پر حاصل کردہ وائی-90  مائکروسفیئرز (بھابھاسفیئرز) کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانس-آرٹیریل ریڈیو ایمبولائزیشن
  3. سب سے بڑا ریڈیولاجیکل ریسرچ یونٹ (تھیراپیٹیوک نیوکلیئر میڈیسن یونٹ)

ٹی ایم سی نے نیشنل کینسر گرڈ (این سی جی) کے ذریعے ملک میں عام لوگوں کے لیے جدید کینسر کے علاج کو زیادہ قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے ایک حکمت عملی کا آغاز اور منصوبہ بنایا ہے۔  اس وقت 382 اراکین/تنظیمیں این سی جی سے منسلک ہیں جو کینسر کے تقریبا 8,50,000 نئے مریضوں کو علاج فراہم کر رہی ہیں۔  این سی جی میں ملک میں عام لوگوں کی بڑی تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اور دور رس اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت ہے۔

جہاں تک دیواس اور شاجاپور حلقوں کا تعلق ہے ، لوگ قریبی درج ذیل مراکز سے سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو این سی جی-ٹی ایم سی سے منسلک ہیں۔

 

بنسل ہاسپیٹل

کینسر یونٹ، بنسل ہاسپیٹل، شاہ پورہ، بھوپال، مدھیہ پردیش- 462016

بی آئی ایم آر آنکولوجی سینٹر

سوریہ مندر روڈ،نزد سوریہ مندر کے ، مورار، گوالیار، مدھیہ پردیش- 474005

کینسر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (آرسی سی)

کینسر ہل گوالیار474009، مدھیہ پردیش

کیریئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

کیریئر کالج کیمپس، بالمقابل دسہرہ میدان، گووند پورہ، (بی ایچ ای ایل)، بھوپال - 462023

چیرایو میڈیکل کالج

بھینساکھیڈی،نزد بیرا گڑھ، بھوپال اندور ہائی وے، بھوپال، مدھیہ پردیش-462030

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیڈ اینڈ نیک آنکولوجی

کینسر فاؤنڈیشن، پگڈمبر روڈ، راؤ، نزد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، اندور، مدھیہ پردیش-453331

پادھر ہاسپیٹل

پی او پادھر، ضلع بیتول، مدھیہ پردیش- 460005

پریمواڈا برلا کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

ایم پی برلا ہاسپیٹل، جے آر برلا روڈ، پوسٹ برلا وکاس، ستنا 485005، مدھیہ پردیش

شالبی ہاسپیٹل (انڈور ڈویژن)

پارٹ5 اور 6، ریس کورس روڈ، آر ایس بھنڈاری مارگ، جنجیر والا اسکوائر، اندور-452003، مدھیہ پردیش، بھارت

سری اوروبندو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

اندور- اجین اسٹیٹ ہائی وے،نزد ایم آر 10 کراسنگ، اندور، مدھیہ پردیش- 453555

ایس آر جے  سی بی سی سی کینسر سینٹر

142، پھڈنس کالونی، اے بی روڈ،نزد ایل آئی جی اسکوائر ، اندور، 452001

ودیا کینسر ہاسپیٹل

پرانا ہائی سی ٹی روڈ،نزد ہائی کورٹ ، مینا والی گلی، دال بازار، لشکر، گوالیار، مدھیہ پردیش-474009

 

 

ٹی ایم سی، تکنیکی تعاون اور مدد کے ذریعے ہب اور اسپوک ماڈل کے تحت اپنے نیٹ ورک کو مرحلہ وار توسیع دے گی، جو مستقبل میں مزید کئی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔

بھارت میں چلنے والے ہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر تابکاری کے قریب کام کرنے والے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے جائزے کے لیے وبائیات کے سروے معتبر مقامی میڈیکل کالجز نے ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی)، ممبئی، جو کہ ملک کا ایک ممتاز کینسر تحقیقاتی مرکز ہے، کے تعاون سے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، پیشہ ورانہ کارکنوں کے لیے سالانہ طبی معائنے باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں۔ان مطالعات اور معائنوں سے معلوم ہوا ہے کہ تمام بیماریوں کے موربڈٹی (مرض کی شرح) کا رجحان قومی اوسط سے کم ہے۔ کینسر کی بیماری، پیدائش کے نقائص یا نوزائیدہ بچوں میں کسی بھی قسم میں اضافہ بھی قومی اوسط کے مقابلے میں نہیں پایا گیا۔یہ تمام مطالعات اور رپورٹس واضح طور پر ثابت کرتی ہیں کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے آپریشن سے ان میں کام کرنے والے افراد کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، وزیرمملکت پی ایم او، وزیرمملکت پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن،محکمہ جوہری توانائی اور خلاء نے آج لوک سبھا میں ایک زبانی جواب میں دی۔

************

 

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-5058

 


(Release ID: 2158884) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Tamil