ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہندوستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں ملے جلے عالمی تجارتی رجحانات کے باوجود مضبوطی اور ترقی دیکھی گئی
Posted On:
20 AUG 2025 6:49PM by PIB Delhi
ہندوستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے نے جولائی 2025 میں بھی مضبوطی کا مظاہرہ جاری رکھا اور ایک مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔ کمرشیل انٹیلیجنس و شماریات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی آئی ایس) کی جانب سے جاری کیے گئے فوری تخمینوں کے مطابق جولائی 2025 میں بڑے ٹیکسٹائل پیداوار کی برآمدات 3.10 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو جولائی 2024 کے 2.94 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5.37 فیصد سالانہ اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
اپریل تا جولائی 2025 کے عرصے میں مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 12.18 بلین امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ برس کی اسی مدت (11.73 بلین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں 3.87 فیصد کی ترقی کی عکاسی کرتی ہیں۔
سیگمنٹ وائز کارکردگی
- ریڈی میڈ ملبوسات(آر ایم جی): جولائی 2025 میں برآمدات بڑھ کر 1.34 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو جولائی 2024 کے 1.28 بلین امریکی ڈالر سے (4.75 فیصد اضافہ) زیادہ ہیں۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران مجموعی برآمدات 5.53 بلین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے 5.13 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 7.87 ؍فیصد زیادہ کا اضافہ ہے۔
- کاٹن ٹیکسٹائلز (یعنی یارن، کپڑے، میڈ اپس اور ہینڈلومز): جولائی 2025 میں کاٹن کی برآمدات 1.02 بلین امریکی ڈالر رہیں، جو جولائی 2024 کے 970.5 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5.17 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران مجموعی برآمدات 3.88 بلین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے 3.89 بلین امریکی ڈالر کے تقریباً برابر ہیں۔
- مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) ٹیکسٹائلز: جولائی 2025 میں ایم ایم ایف کی برآمدات بڑھ کر 422.0 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے 405.6 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 4.05 فیصد اضافہ ہے۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران برآمدات 1.59 بلین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.57 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.13 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
- جوٹ مینوفیکچرنگ (فلور کورنگز سمیت): جولائی 2025 میں جوٹ کی برآمدات بڑھ کر 32.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو جولائی 2024 کے 25.6 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 26.35 فیصد کا اضافہ ہے۔ مجموعی برآمدات 126.1 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے 108.9 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15.78 فیصد زیادہ ہیں۔
- قالین: جولائی 2025 میں قالین کی برآمدات بڑھ کر 133.0 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے 123.1 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 8.05 فیصد زیادہ ہیں۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران برآمدات 503.9 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے 486.5 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3.57 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
- ہینڈکرافٹس (ہینڈ میڈ قالین کے علاوہ): جولائی 2025 میں ہینڈکرافٹس کی برآمدات 153.4 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے 139.4 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 10.01 فیصد زیادہ ہیں۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران مجموعی برآمدات 552.0 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 546.9 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.92 فیصد زیادہ ہیں۔
- اہم خصوصیات:
چھ بڑی ٹیکسٹائل کموڈیٹی گروپوں کی مجموعی برآمدات جولائی 2025 میں 3.1 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو مخلوط عالمی تجارتی حالات کے باوجود مضبوطی کوظاہر کرتی ہیں۔ ریڈی میڈ ملبوسات، جوٹ، قالین اور ہینڈی کرافٹس میں پائیدار مانگ نے ترقی کی رفتار میں نمایاں کردار ادا کیا۔
- صنعت کی کارکردگی ہندوستان کی متنوع مصنوعات کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے، جو کاٹن اور ایم ایم ایف پر مبنی ٹیکسٹائل سے لے کر روایتی ہینڈکرافٹس اور ماحول دوست جوٹ تک پھیلی ہوئی ہے۔
آر او ایس سی ٹی ایل، آر او ڈی ٹی ای پی، پی ایل آئی فار ٹیکسٹائلز، پی ایم مترہ پارکس، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن، نیشنل ہینڈلوم اینڈ ہینڈکرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام جیسی اسکیموں کے تحت اقدامات اس شعبے کو جدید بنانے، جدت لانے اور تنوع پیدا کرنے میں مدد کر رہے ہیں جبکہ ‘سمرتھ ’(ایس اے ایم اے آر ٹی ایچ)جیسی پہل کارکنوں کو ضروری مہارتیں فراہم کر رہی ہیں۔
عالمی سطح پر غیر یقینی حالات کے باوجود ہندوستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مثبت ترقی کے راستے پر گامزن ہیں، جو روزگار، برآمدات اور معاشی ترقی کے ایک کلیدی محرک کے طور پر اس شعبے کے کردار کی دوبارہ تصدیق کرتی ہیں۔
****
U.N-5053
(ش ح۔م ع ن۔م ش)
(Release ID: 2158846)
Visitor Counter : 6