الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی نے اسٹارلنک کو آدھار پر مبنی کسٹمر توثیق کے لیے شامل کیا
ہندوستانی ڈیجیٹل ڈھانچے کی طاقت اجاگر، آدھار نے اسٹارلنک کے بے رکاوٹ آن بورڈنگ کو ممکن بنایا
Posted On:
20 AUG 2025 5:31PM by PIB Delhi
یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ادارے "اسٹارلنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ" کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ اسٹارلنک کسٹمر کی توثیق کے لیے آدھار تصدیق کا استعمال کرے گا، جس سے پورا عمل ہموار، محفوظ اور نہایت آسان ہو جائے گا۔

آدھار، جو سب سے زیادہ قابلِ اعتماد ڈیجیٹل شناختی نظام ہے، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسٹمر کا آن بورڈنگ تیز، بغیر کاغذی کارروائی کے اور "اپنے کسٹمر کو جانیے" کے اصولوں کے مطابق ہو۔
اسٹارلنک کا آدھار تصدیق کے ساتھ آن بورڈنگ ایک طاقتور اشتراک کی علامت ہے: ہندوستان کی قابلِ اعتماد ڈیجیٹل شناخت کا عالمی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہاتھ ملانا۔ آدھار ای-کے وائی سی صارفین کے باآسانی اندراج کو ممکن بنائے گا، جو نہ صرف ضابطہ جاتی تقاضوں پر پورا اترے گا بلکہ گھروں، کاروباروں اور اداروں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔ صارفین کی طرف سے آدھار تصدیق موجودہ اصولوں کے مطابق رضاکارانہ بنیاد پر کی جائے گی۔
اسٹارلنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو سب-آتھنٹیکیشن یوزر ایجنسی اور سب-ای کے وائی سی یوزر ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا، جس کی تقریب میں سی ای او یو آئی ڈی اے آئی جناب بھوونیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یو آئی ڈی اے آئی جناب منیش بھارتیواج اور اسٹارلنک انڈیا کے ڈائریکٹر پرنل اُردھواریشے موجود تھے۔
آدھار، جو ہندوستان کے ڈیجیٹل عوامی ڈھانچے کی بنیاد ہے، لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کا ایک محرک رہا ہے۔ اس کا فیس آتھنٹیکیشن حل اب اپنی آسانی اور سہولت کی بدولت آدھار نمبر رکھنے والوں کے لیے تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ایک عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی جانب سے آدھار تصدیق کا استعمال ہندوستان کے ڈیجیٹل ڈھانچے کی وسعت اور اعتمادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ آدھار کس طرح خدمات کی فراہمی میں جدت کو ممکن بناتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنا سکتا ہے۔
***
UR-5006
(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )
(Release ID: 2158669)