شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈونر (ڈی او این ای آر)کے لیے دس فیصد مجموعی بجٹ امداد (جی بی ایس)

Posted On: 20 AUG 2025 5:28PM by PIB Delhi

مرکزی شعبہ جاتی اور مرکزی معاونت یافتہ اسکیموں کے تحت غیر مستثنیٰ وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے ذریعہ دس فیصد مجموعی بجٹ امداد (جی بی ایس) کے میکانزم کے تحت اخراجات کی نگرانی شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کرتی ہے۔ محکمہ اخراجات کے 5 مئی 2017 کے دفتر یادداشت کے مطابق تمام غیر مستثنیٰ وزارتوں/محکموں کے ساتھ سہ ماہی جائزہ میٹنگ باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے تاکہ شمال مشرقی خطے کے لیے مختص دس فیصد جی بی ایس کے استعمال کا جائزہ لیا جا سکے۔

دس فیصد جی بی ایس میکانزم کے تحت اخراجات کی نگرانی کے پورٹل میں تمام غیر مستثنیٰ وزارتوں/محکموں/تنظیموں کی جانب سے ڈیٹا اندراج اور اخراجات شامل ہیں۔ یہ سہولت سہ ماہی جائزہ میٹنگوں کے دوران بروقت اور حسبِ ضرورت اخراجات کے جائزے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ سال 2014-15 میں معیاری اخراجات 24,819.18 کروڑ روپے تھے جبکہ 2023-24 میں یہ بڑھ کر 1,02,749.00 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ گزشتہ گیارہ برسوں یعنی 2014-15 سے 2024-25 تک کل 6.11 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ ان اخراجات سے پائیدار اثاثے وجود میں آئے ہیں جنہوں نے ریل، سڑک اور فضائی رابطے کو بہتر بنایا ہے اور صحت، تعلیم، پانی اور بجلی جیسے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے مملکتی وزیر ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے فراہم کیں۔

 

***

UR-5004

(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )


(Release ID: 2158653)
Read this release in: English , Hindi , Assamese