مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکشم-3000 ، ایک اعلی کارکردگی والا سوئچ-کم-روٹر جو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ، 25.6 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کی سوئچنگ کی صلاحیت پیش کرتا ہے اور مختلف قسم کے نیٹ ورک کنکشن کی حمایت کرتا ہے


سکشم-3000 کو مختلف ایپلی کیشنز میں مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، بالخصوص ڈیٹا سینٹرز میں لیف سوئچ، اسپائن سوئچ یا سپر اسپائن سوئچ کے طور پر اس کی تعیناتی ممکن ہے

Posted On: 20 AUG 2025 5:29PM by PIB Delhi

سکشم-3000 ایک اعلیٰ کارکردگی والا سوئچ-کم-روٹر ہے جسے مقامی طور پر سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلیمیٹکس (سی-ڈاٹ) نے ڈیزائن کیا ہے، جو محکمۂ ٹیلی مواصلات کا ریسرچ اور ڈیولپمنٹ وِنگ ہے۔ یہ آلہ فی سیکنڈ 25.6 ٹیرابِٹس کی سوئچنگ کی صلاحیت پیش کرتا ہے اور مختلف قسم کے نیٹ ورک کنکشن کی حمایت کرتا ہے۔

یہ معیاری سازوسامان کے ریک میں فٹ ہونے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس میں ایسی خصوصیات شامل ہیں جو قابلِ اعتماد آپریشن کو یقینی بناتی ہیں، مثلاً بیک اَپ پاور سپلائی اور کولنگ فین، جنہیں سسٹم کو بند کیے بغیر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ آلہ لچک کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیٹ ورک کے افعال و مواصلاتی طریقوں کی ایک وسیع رینج کی حمایت کرتا ہے۔ یہ صلاحیتیں اسے جدید ڈیجیٹل نیٹ ورکس میں استعمال کے لیے موزوں بناتی ہیں، جہاں اعلیٰ کارکردگی، قابلِ اعتماد ی اور موافقت ضروری ہوتی ہے۔

سکشم-3000 کو مختلف ایپلی کیشنز میں مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشمول:

  • لیف سوئچ،
  • اسپائن سوئچ،
  • یا ڈیٹا سینٹرز میں سپر اسپائن سوئچ کے طور پر تعیناتی،
    اس کے علاوہ یہ ٹیلی کام اور آئی پی نیٹ ورکس میں ایج روٹر یا کور روٹر کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔

بڑے کاروباری اداروں اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے سکشم-3000 ٹیکنالوجی کی تجارتی تعیناتی اور اسے اپنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر پیداوار اور تعیناتی کو ممکن بنانے کے لیے پروڈکشن ٹیکنالوجی پہلے ہی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) پارٹنر، میسرز الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ای سی آئی ایل) کو منتقل کی جا چکی ہے۔ مزید برآں، اس پروڈکٹ کو مختلف ٹیلی کام پروڈکٹ نمائشوں میں پیش کیا جا رہا ہے جہاں سی-ڈاٹ شرکت کر رہا ہے۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت، ڈاکٹر پیمّاسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

 

UR-5001

(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )


(Release ID: 2158631)
Read this release in: English , Hindi