ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری کچرے کا بندوبست
Posted On:
20 AUG 2025 4:23PM by PIB Delhi
منصوبہ بند توسیع کے نتیجے میں 2047 تک پیدا ہونے والے 100 گیگا واٹ جوہری کچرے کا بندوبست موجودہ کچرا مینجمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔ جوہری بجلی گھروں اور ایندھن سائیکل تنصیبات سے پیدا ہونے والے جوہری کچرے کو "ایٹمی توانائی ایکٹ، 1962"، اس میں بعد ازاں کی گئی ترامیم اور ایٹمی توانائی (تابکاری کچرے کی محفوظ تلفی) رولز 1987 کے تحت محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایاجاتا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے فلسفے کے مطابق کسی بھی جسمانی(فزیکل) شکل میں کچرا ماحول میں خارج/تلف نہیں کیا جاتا جب تک کہ اسے کلیئر، مستثنیٰ یا ضوابط سے خارج نہ قرار دیا گیا ہو۔
ایک جامع تابکار کچرا مینجمنٹ قائم کی گئی ہے جو تابکار کچرے کے انتظام کے لیے عملی صلاحیت اور اس کی نگرانی کے لیے ایک خودمختار ضابطہ جاتی صلاحیت کو مدنظر رکھتی ہے۔ جوہری بجلی گھروں میں ان کے آپریشن کے دوران پیدا ہونے والا تابکار کچرا کم اور درمیانے درجے کی سرگرمی والا ہوتا ہے اور اسے وہیں مقام پر ہی تلف کیا جاتا ہے۔ ان کچرے کو صاف کیا جاتا ہے، مرتکز کیا جاتا ہے، دبایا جاتا ہے، سیمنٹ جیسے ٹھوس مواد میں بند کر کے خاص طور پر تعمیر کردہ ڈھانچوں جیسے کہ مضبوط کنکریٹ کی خندقوں اور ٹائل ہولز میں ٹھکانے لگایا جاتا ہے جو اسی مقام پر واقع ہوتے ہیں۔ ان ٹھکانے لگانے کی تنصیبات کو مسلسل نگرانی میں رکھا جاتا ہے، جس کے لیے منصوبہ بندی کے تحت لگائے گئے بور ویلز کی مدد سے زیرزمین پانی اور مٹی کے نمونوں کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ٹھکانے لگائے گئے کچرے میں موجود تابکاری کے مؤثر بندوبست کی تصدیق کی جا سکے۔ یہ طریقہ کار بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے رہنما اصولوں کے مطابق بین الاقوامی طریقہ کار کے مساوی ہے۔
2025-26 کے بجٹ اعلان کے بعد ، 2047 تک 100 گیگاواٹ جوہری صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پر ایک کمیٹی نے فعال طور پر غور کیا ہے جس نے جوہری کچرے کے بندوبست سمیت تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے ۔
نیوکلیئر انرجی مشن کے کامیاب آغاز کے لیے ، خرچ شدہ ایندھن کی دوبارہ پروسیسنگ اور کچرے کے بندوبست سمیت نیوکلیئر پاور جنریشن کے تمام متعلقہ شعبوں میں پالیسی ، قانونی اور ریگولیٹری اصلاحات کے لیے 5 سے 7 سال کے محدودوقت کے اندر زمینی تیاری کی سرگرمیاں مکمل کی جانی ہیں ۔
عام طور پر ، جوہری بجلی گھروں سے پیدا ہونے والے تابکار ٹھوس کچرے جن کو زندگی بشمول ڈیکومیشننگ کے دوران سائٹ پر ٹھکانے لگایا جانا ہے ، 0.15 کیوبک میٹر/سال/میگاواٹ کے اندر ہے ۔ تابکار کچرے کے ریکارڈ باقاعدگی سے ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس اس طرح کے کچرے کی مقدار اور مقام کے حوالے سے درج کیے جاتے ہیں ۔
بھارت قابل تقسیم مواد کی بازیافت اور جوہری کچرا مینجمنٹ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بند جوہری ایندھن سائیکل پر عمل کرتا ہے، جہاں گھریلو مستعمل ایندھن کو دوبارہ پروسیس کیا جاتا ہے اور اس کے زیادہ تر اجزاء کو مستقبل کے ری ایکٹرز کے لیے ایندھن کے طور پر دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔ دوبارہ پروسیسنگ کے دوران پیدا ہونے والے اعلیٰ سطح کے تابکار کچرے کو شیشے کے غیر فعّال میٹرکس میں قید کر کے ٹھوس اسٹوریج نگرانی تنصیبات میں بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے رہنما اصولوں کے مطابق عارضی طور پر ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ علیحدگی کی ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور ترقی جاری ہے تاکہ طویل حیات والے تابکار اجزاء کی بازیافت، سماجی استعمال کے لیے مفید ریڈیوآئسوٹوپس کی علیحدگی/اخراج، کچرے کی مقدار میں کمی اور طویل حیات والے ایکٹینائیڈز کو غیر فعّال یا قلیل حیات والےتابکار کچرے میں تبدیل کر کے آنے والی دہائیوں میں طویل مدتی تلفی کی ضرورت کو ختم کیا جا سکے۔
بجٹ 2025-26 کے دوران اعلان کردہ جوہری توانائی مشن کا مقصد 20,000 کروڑ روپے کا خاص خرچ مختص کرنا ہے، جو ایس ایم آرز کی ترقی کے لیے تحقیق و ترقی کی مالی ضروریات کو پورا کرے گا۔ 2047 تک 100 گیگا واٹ کا ہدف اور متعلقہ ایندھن سائیکل کی سرگرمیاں (جس میں جوہری کچرا مینجمنٹ شامل ہے) کے نفاذ کے لیے زبردست فنڈنگ کی ضرورت ہوگی، جسے اضافی بجٹ وسائل اور نجی مالی معاونت کے ذریعے پورا کرنا ہوگا۔ بے مثال جوہری توانائی کی ترقی کے لیے وسیع مالی ضروریات کو آسان بنانے کے لیے، پالیسی سطح پر جوہری توانائی کے کردار کو بھارت کی موسمیاتی مالیاتی درجہ بندی (مسودہ) میں موسمیاتی اقدامات کے حصے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو جوہری توانائی کو موسمیاتی مالی معاونت کے اہل بنائے گا اور اس طرح نئے جوہری پلانٹس اور متعلقہ ایندھن سائیکل کی تنصیبات کے لیے مالی معاونت کی ضرورت کو کم کرے گا۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ڈاکٹر جیتندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، وزیر مملکت پی ایم او، وزیر مملکت پرسنل، عوامی شکایات و پنشنز، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلاء نے تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح ۔ م م۔ ص ج
Urdu Release No-4981
(Release ID: 2158535)