قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن ( این ایچ آر سی  )نے مدھیہ پردیش کے سِدّھی ضلع میں بیس  سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کا از خود نوٹس لیا


کمیشن نے ریاست کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے  کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

رپورٹ میں تفتیش کی صورتحال کے ساتھ ساتھ متاثرہ کی صحت سے متعلق معلومات بھی شامل ہونے کی توقع ہے

Posted On: 20 AUG 2025 4:57PM by PIB Delhi

انسانی حقو ق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے  ۔ اس خبر کے مطابق  مدھیہ پردیش کے سدھی ضلعے میں ایک 20 سالہ خاتون ، جو اپنے منگیتر کے ساتھ باہر گئی تھی ، کو مبینہ طور پر چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا  ۔ اس کے علاوہ ،  ان لوگوں  نے  مبینہ طور پر  ، اس کے ساتھی  پر حملہ بھی کیا ۔ حملہ آوروں سے  بچ کرنکلنے  کے بعد ، وہ ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچے ۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو  یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ لہٰذا ،  کمیشن نے مدھیہ پردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے ، جس میں دو ہفتے  کے اندر اس معاملے  کی  تفصیلی رپورٹ طلب کی  ہے ۔

توقع ہے کہ رپورٹ میں تفتیش کی صورتحال کے ساتھ ساتھ متاثرہ کی صحت سے متعلق معلومات بھی شامل ہوگی ۔

**********

U.No. 4991

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)


(Release ID: 2158518)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati