سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: کاوارتّی جزیرہ پر پلینیٹیریم

Posted On: 20 AUG 2025 4:22PM by PIB Delhi

لکشدیپ انتظامیہ کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس کاوارتّی جزیرہ پر موجود پلینیٹیریم (فلک نما) کی مرحلہ وار جدید کاری کی تجویز ہے۔ پلینیٹیریم کے انفرااسٹرکچر اور مواد کی جدید کاری کی ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروے رپورٹ میں موجودہ پلینیٹیریم کے پروجیکشن سسٹم، کمپیوٹرز اور سافٹ ویئر کی جدید کاری کی سفارش کی گئی ہے۔ موجودہ کمپیوٹرز اور ہارڈویئر کی پہلی مرحلے کی جدید کاری کی تخمینہ لاگت تقریباً 2,12,01,442 روپے (دو کروڑ بارہ لاکھ ایک ہزار چار سو بیالیس) ہے۔ جدید کاری کے لیے وقت کی حد اور نافذ کرنے والی ایجنسی کا فیصلہ لکشدیپ انتظامیہ کا محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کرے گا۔

لکشدیپ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے کے لیے، حکومت ہند کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجین کا محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی مختلف اسکولوں میں آؤٹ ریچ پروگرامز منعقد کر رہا ہے، جیسے کہ نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس اور انوویشن ان سائنس پرسوئٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (اِنسپائر)- ملین مائنڈز آگمینٹنگ نیشنل اسپیریشنز اینڈ نالج (مانک)۔ یہ پروگرام 10 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان طلباء کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی مسائل کو دریافت کرنے اور حل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ڈاکٹر جیتندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، وزیر مملکت پی ایم او، وزیر مملکت پرسنل، عوامی شکایات و پنشنز، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلاء نے تحریری جواب میں دیں۔

***********

 

ش ح ۔ م م۔ ص ج

Urdu Release No-4985


(Release ID: 2158511)
Read this release in: English , Hindi