سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
صفائی ستھرائی کے لیے منظم قومی اقدام
ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم
Posted On:
20 AUG 2025 2:40PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بتایاکہ نیشنل میکانائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم ورکس (نمستے) اسکیم سیوریج اور سیپٹک ٹینک کے ملازمین (ایس ایس ڈبلیوز) کی بہبود کے لیے ایک مرکزی اسکیم ہے۔ نمستے اسکیم جولائی، 2023 میں شروع کی گئی تھی اور جون، 2024 میں اس اسکیم میں کوڑا چننے والوں کو ایک تارگیٹ گروپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
نمستے اسکیم کے تحت اب تک کی پیشرفت درج ذیل ہے:
- 84,902 سیوریج اور سیپٹک ٹینک ورکرز ( ایس ایس ڈبلیوز) کو منظوری دی گئی ہے۔
- ایس ایس ڈبلیوزکے لیے پی پی ای 45,871 کٹس اور ایمرجنسی رسپانس سینی ٹیشن یونٹس کے لیے 354 حفاظتی آلات کی کٹس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی ہیں۔
- آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی اور ریاستی صحت اسکیم کے تحت 54,140 مستفیدین کو شامل کیا گیا ہے۔
- صفائی کے منصوبوں کے لیے 707 صفائی ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کو 20.36 کروڑ روپے کی کیپٹل سبسڈی جاری کی گئی۔
- گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں کی مؤثر صفائی اورگندگی کو کنٹرول کرنے سے متعلق 1089 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف شہری لوکل باڈیز ( یو ایل بی ایس) میں 37,980 کچرا چننے والوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں 568 ذمہ دار سینی ٹیشن اتھارٹیز (آرایس اے ایس) اور 642 ایمرجنسی رسپانس سینی ٹیشن یونٹیں (ای آر ایس یو) بنائی گئی ہیں۔
*******
ش ح۔ ع و ۔اش ق
U.NO. 4970
(Release ID: 2158430)