وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اوڈیشہ کے دور دراز علاقوں میں  مویشیوں کی  دیکھ بھال

Posted On: 20 AUG 2025 2:22PM by PIB Delhi

مویشی پروری  سرکاری ذمہ داری ہےاور  مویشیوں کے اسپتالوں اور عملے کا قیام متعلقہ ریاست کے ذریعہ جغرافیائی حیثیت ، بیماری کی وبائی  صورت حال ، جانوروں کی پروفائل وغیرہ جیسے پیرامیٹرز کی بنیاد پر ان کی ضرورت کے مطابق کیا جاتا ہے ۔ اڈیشہ ریاست سے موصولہ معلومات کے مطابق ، اڈیشہ ریاست  میں 541  مویشیوں کے  اسپتال ہیں جن میں سے 126 قبائلی علاقوں میں ہیں ۔ مزید برآں ، اڈیشہ کی ریاستی اسکیم کے تحت قبائلی علاقوں میں 121 سمیت کل 314 موبائل ویٹرنری یونٹ یعنی مویشیوں کی دیکھ بھال سے متعلق  یونٹ بھی کام کر رہے ہیں ۔

فی الحال ، ایک کال سینٹر ہے جہاں ٹول فری نمبر 1962 کے ذریعے کسانوں کی مدد کے لیے ایگزیکٹو اور مویشیوں کے ڈاکٹر تعینات ہیں ۔

لائیو اسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام  یعنی مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق پروگرام ( ایل ایچ ڈی سی پی) کے تحت پچھلے پانچ سالوں میں مویشیوں کی بیماری پر قابو پانے کے لیے اڈیشہ ریاست کو جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیل  درج ذیل ہیں:

روپے لاکھ میں

نمبر شمار

ریاست

مالی سال - 2019-20

مالی سال- 2020-21

مالی سال - 2021-22

مالی سال-  2022-23

مالی سال-  2023-24

مالی سال - 2024-25

مجموعی

1

اوڈیشہ

3095.90

1597.33

*2896.00

0.00

318.10

1240.09

9147.42

 

* اوڈیشہ ریاست کی طرف سے واپس کیا گیا۔

محکمہ ، نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ یعنی ڈیری کی ترقی سے متعلق قومی پروگرام (این پی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت ، قبائلی علاقوں سمیت اوڈیشہ میں ڈیری کوآپریٹیو کو مدد فراہم کرتا ہے ۔ اوڈیشہ میں کل 7 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن کی کل پروجیکٹ لاگت 6259.66 لاکھ روپے ہے اور اس میں مرکزی حصہ  5533.40 لاکھ روپے ہے  اور اس میں سے 5383.95 لاکھ  روپےجاری کئے جاچکے ہیں ۔

یہ معلومات ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ  بگھیل  نے  دی ، 20 اگست 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

***********

 

ش ح۔م م ع۔ م ذ

 (UN. 4968)


(Release ID: 2158364)
Read this release in: English , Hindi , Odia