وزارتِ تعلیم
نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رجحان کو کم کرنے اور اسکولوں کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات
Posted On:
19 AUG 2025 5:30PM by PIB Delhi
گلوبل یوتھ ٹوبیکو سروے (جی وائی ٹی ایس-4)، 2019 کے نتائج کے مطابق، ہندوستان میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 8.4فیصد طلبہ کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کر رہے ہیں۔سروے کے نتائج کی مکمل رپورٹ عوامی ڈومین میں اس لنک پر دستیاب ہے: https://ntcp.mohfw.gov.in/assets/document/surveys-reportspublications/GYTS%204%20Final%20Report.pdf.
نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رجحان کو کم کرنے اور اسکولوں کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
- حکومت نے 2008 میں ’’تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں‘‘ (ٹی او ایف ای آئی) کے لیے رہنما ہدایات جاری کیے تھے، جنہیں 2019 میں اپ ڈیٹ کیا گیاہے۔ یہ رہنما ہدایات اسکولوں اور کالجوں کو تمباکو کے استعمال اور فروخت سے مکمل طور پر پاک بنانے کے منظم طریقہ کار فراہم کرتے ہیں۔
- محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی اوایس ای ایل) نے 31 مئی 2024 کو ٹی او ایف ای آئی کے نفاذ کے لیے ایک رہنما کتابچہ جاری کیا، جس کا مقصد اسکولوں کو ان رہنما ہدایات پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ کے لیےصحت مند اور تمباکو سے پاک ماحول بنایا جا سکے۔ اس مینوئل میں ایسی9 سرگرمیوں کو شامل کیاگیا ہے جنہیں اسکولوں کو اختیار کرنا ہے اور یہ تمام متعلقہ فریقوں کو تمباکو کے خطرات سے طلبہ کی حفاظت کے لیے رہنما اصول اپنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
- iii. محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی اوایس ای ایل)، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک مشترکہ ڈی او خط 18 ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا، جس میں ٹی او ایف ای آئی کے رہنما اصولوں اور سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (سی اوٹی پی اے)، 2003کی دفعات (خصوصاً دفعہ 6اے اور 6بی) پرسختی سے عمل درآمد کی درخواست کی گئی۔
- نومبر 2024 میں، وزارت داخلہ نے بھی تمام ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ٹی او ایف ای آئی اور سی اوٹی پی اے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
- ڈی اوایس ای ایل کی جانب سے19 مئی 2025 کو ایک قومی مہم کا اعلان کیا گیا، جس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایک ماہ طویل نفاذکی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ اسکولوں کے اطراف کا علاقہ تمباکو، شراب اور منشیات سے پاک رہے۔ اس مہم میں ٹی او ایف ای آئی کی رہنما ہدایات اورسی اوٹی پی اے 2003 کی دفعہ 6اے اور 6بی کے مؤثر نفاذ پر زور دیا گیا۔اس بات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا کہ ٹی او ایف ای آئی کی رہنما ہدایات کے تحت مقامی حکام کی طرف سے فوری کارروائی درج ذیل دو اہم سرگرمیوں پر درکار ہے:اقدام8: تعلیمی اداروں کے اردگرد 100 گز کے دائرے میں زرد لکیر کھینچ کر اسے تمباکو سے پاک زون کے طورپر نشان زد کرنا،اقدام9: اس 100 گز کے دائرے میں کسی بھی دکان یا فروخت کنندہ کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینا۔
- ٹی او ایف ای آئی کے رہنما ہدایات کے موثر نفاذ کو فروغ دینے اور بیداری کو مضبوط بنانے کے لیے 31 مئی 2025 کو ڈی او ایس ای ایل کے ذریعے ’’اپیل کو بے نقاب کرنا: تمباکو اور نیکوٹین کی مصنوعات پر صنعتوں کی حکمت عملیوں کو بے نقاب کرنا‘‘ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ سے وزارت صحت اور خاندانی بہبود اوروزارت امور داخلہ ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی آر بی) این سی ای آر ٹی ، سی بی ایس ای ، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں ، تعلیمی شعبے کےماہرین ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)کے نمائندوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔ ورکشاپ کے دوران ، این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار کردہ ماڈیول کی پہل جیسے اسکول ہیلتھ پروگرام (ایس ایچ پی) اور منودرپن پہل کو ریاستوں کو سمجھایا گیا ۔ متعدد ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ٹی او ایف ای آئی کے نفاذ میں اپنے بہترین طریقوں کو پیش کیا جس میں آندھرا پردیش کی طرف سے علاقائی زبان میں ٹی او ایف ای آئی کے رہنما ہدایات کا ترجمہ ، تمباکو کے نقصانات کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کرنے کے لیے پڈوچیری کےذریعہ ایک لائیو آرگن میوزیم کاقیام اور میگھالیہ کی طرف سے طلبہ کی ریلیوں ، دستخطی مہمات اور طلبہ کی قیادت میں وکالت پرمبنی اسٹریٹ پلے کے ذریعے طلبہ کو متحرک کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں کی بہترین کیس اسٹڈیز کو تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ۔
- ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کی آگاہی کوئز 2025 (جس میں 10 سوالات شامل تھے) کو 22 مئی 2025 کو MyGov پلیٹ فارم پر لانچ کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات میں تمباکو کے مضر اثرات اور تمباکو و نکوٹین انڈسٹری کی دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی حکمتِ عملیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اب تک، اس کوئز میں 69,000 سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے چکے ہیں۔
- تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے MyGov پلیٹ فارم پر 11 جون 2025 کو ڈی او ایس ای ایل کے ذریعے’دی اسکول چیلنج: ٹوبیکو فری جنریشن‘ کا آغاز کیا گیا تھا ۔ یہ چیلنج چار سرگرمیوں پر مشتمل ہے-ریلی ، نکڑ ناٹک ، پوسٹر ، اور نعرے/نظمیں-جن کا استعمال اسکولوں کی طرف سے تمباکو کے استعمال کے خلاف مقامی برادریوں کو متحرک کرنے اور اس پیغام کو فروغ دینے کے لیے کیاجاسکتا ہے: ’’تمباکو کو نہ کہیں ، صحت کو ہاں کہیں‘‘ ۔ اس پہل کا مقصد طلبہ کو تمباکو سے پاک نسل کاہدف حاصل کرنے کے لیے تبدیلی کے ایجنٹ اور محرک بننے کی ترغیب دینا ہے۔ 13اگست2025 تک 4000 سے زیادہ اسکولوں نے اسکول چیلنج میں حصہ لیا ہے ۔
مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، حکومت کے ذریعہ این سی ای آرٹی کے ساتھ مل کر تمباکو کے استعمال کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے، مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے اور اسکولوں میں ٹی او ایف ای آئی کے رہنما ہدایات کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے واسطے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں کے سربراہوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام اور بیداری کے سیشن کامسلسل انعقاد کیاجاتا ہے۔
************
ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا
Urdu No-4960
(Release ID: 2158284)
Visitor Counter : 13