سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فلاحی  اسکیمیں

Posted On: 19 AUG 2025 4:15PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات نے مالی سال21-2020 میں ایس سی ، او بی سی ، ای ڈبلیو ایس ، ڈی این ٹی ، صفائی  ملازمین بشمول کوڑاچننے والوں کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مرکزی شعبے کی پہل پردھان منتری- دکشتا اور کشلتا سمپن ہتگرہی (پی ایم- دکش) اسکیم کا آغاز کیا ۔  ملک میں پی ایم- دکش اسکیم کے تحت دی جانے والی ہنر مندی کی تربیت کی تفصیلات ریاستوں  کے لحاظ سے ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں ۔

گزر بسر اور کاروبار  کے لئے  پسماندہ  طبقوں کے افراد کی مالی امداد اسکیم (ایس ایم آئی ایل ای) کی ذیلی اسکیم 'ٹرانسجینڈر افراد کی فلاح کے لئے جامع باز  آبادکاری  کی مرکزی اسکیم' کے تحت مختلف سیکٹرل اسکل کونسلوں وغیرہ کے ذریعے 1,631 ٹرانسجینڈر افراد کو مہارت سازی کی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکوسسٹم (نمستے) کے تحت سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیو) کے لیے کوئی تربیتی پہل شروع نہیں کی گئی ہے ۔

اس محکمے کے تحت تین کارپوریشنوں، نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی کرمچاری  فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کی طرف سے ہدف  بندگروپ کے اہل نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی کورسز کو مکمل کرنے کے بعد روزگار اور کارو بار کے لیے پروجیکٹ کی تیاری ، تربیت اور مالی مدد کی سہولت کے  ذریعے اپنے پروجیکٹ قائم کرنے کے واسطے قرض کی سہولیات اور مدد فراہم کی جاتی ہے ۔  پی ایم-دکش اسکیم کے تحت تربیت مکمل ہونے کے بعد تربیت یافتہ امیدواروں کو پلیسمنٹ ( ملاز مت/ذاتی روزگار) کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔   ابھی تک 73,150 تربیت یافتہ افراد نے پی ایم-دکش اسکیم کے تحت ملازمت یا ذاتی روز گار میں تربیت مکمل کرنے کے بعد روزگار حاصل کیا ہے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) کو 1800 خواجہ سراؤں کو 15 دن کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت دینے کا پروجیکٹ الاٹ کیا گیا ہے ۔  ان اسکیموں کا جائزہ اسکیم کی رہنما ہدایت کا حصہ ہے ۔

                                                                            ضمیمہ-I

ریاست کے لحاظ سے پی ایم-دکش کے تحت تربیت پانے والوں کی تفصیلات

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

تربیت یافتہ

تربیت یافتہ

تربیت یافتہ

تربیت یافتہ

1

آندھرا پردیش

870

2167

1969

325

2

آسام

1183

2070

1357

3633

3

بہار

2596

3032

2040

2113

4

چھتیس گڑھ

694

999

641

593

5

دہلی

487

337

327

198

6

گوا

0

0

125

0

7

گجرات

1199

1783

910

623

8

ہریانہ

1137

964

1470

1888

9

ہماچل پردیش

319

898

739

885

10

جموں اور کشمیر

664

765

1292

1040

11

جھارکھنڈ

370

1241

790

1108

12

کرناٹک

781

1351

790

2094

13

کیرالہ

763

859

353

198

14

لداخ

60

50

0

60

15

مدھیہ پردیش

2764

3260

4222

17192

16

مہاراشٹر

2567

1963

1261

10046

17

منی پور

241

516

343

0

18

میگھالیہ

60

30

140

0

19

اڈیشہ

736

1017

1304

1232

20

پڈوچیری

31

51

0

30

21

پنجاب

1509

2377

2884

2122

22

راجستھان

1890

1927

1383

7934

23

سکم

160

155

25

25

24

تمل ناڈو

1032

1137

1011

2140

25

تلنگانہ

430

720

866

1055

26

تریپورہ

92

509

470

487

27

اتر پردیش

6659

7798

4167

21304

28

اتراکھنڈ

1090

679

512

1247

29

چنڈی گڑھ

0

0

110

0

30

مغربی بنگال

1713

3347

1520

613

 

کل

32097

42002

33021

80185

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح – م ش ع۔ ق ر)

U. No.4921


(Release ID: 2158079) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी