کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این اے بی ایل نے آئی ایس او 15189:2022 درخواست گزار لیبارٹریز کے لیے نیا میڈیکل ایپلی کیشن پورٹل لانچ کیا


منظوری کے عمل میں آسانی،فعالیت اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے پورٹل

ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے معیار کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم

Posted On: 19 AUG 2025 5:18PM by PIB Delhi

نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل)، جو کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کا ایک جزوی بورڈ ہے، نے آج اپنا نیا میڈیکل ایپلی کیشن پورٹل لانچ کیا ہے جو آئی ایس او 15189:2022 درخواست گزار لیبارٹریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل کی نقاب کشائی ’’گوئنگ لائیو‘‘ کے عنوان سے ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران کی گئی، جو کہ منظوری کے عمل میں آسانی، کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے این اے بی ایل کے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔

نئے شروع کیے گئے این اے بی ایل میڈیکل ایپلی کیشن پورٹل کو طبی لیبارٹریوں کے حقیقی دنیا کے آپریشنز کی عکاسی کرنے کے لیے دوبارہ تصور کیا گیا ہے، جو صارف کے بہتر تجربے، کم ٹائم لائنز اور زیادہ درستگی کے ساتھ ایک ہموار درخواست کی راہ ہموار  کرتا ہے۔ پورٹل میں متعدد اضافے متعارف کرائے گئے ہیں جس میں ری اسٹرکچرڈ ایپلی کیشن فلو، معیاری ٹیمپلیٹس، ایک جامع پری رجسٹریشن چیک لسٹ، ایک  انٹرفیس اور ایک کثیر صارف تک رسائی کی خصوصیت ہے جو لیبارٹریوں کو ایک سے زیادہ صارفین کو رسائی کے الگ حقوق کے ساتھ تفویض کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس سے ڈیٹا کے اندراج کو تیز کرنے، نگرانی کو بڑھانے اور منظوری کے عمل کے دوران جوابدہی کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔

چیئرپرسن، کیو سی آئی، جناب جیکسے شاہ نے کہا کہ نئے این اے بی ایل میڈیکل ایپلی کیشن پورٹل کے ساتھ، وہ کام جو ایک بار ہفتوں یا مہینوں تک لگتے تھے اب صرف دو سے تین گھنٹے میں مکمل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معیار کے ماحولیاتی نظام میں سب سے اہم مسائل  میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے اور اسی نقطہ نظر کو اب دوسرے شعبوں تک بڑھایا جائے گا، جو کہ ٹیکنالوجی کی کارکردگی، اختراع اور ردعمل کے شعبے میں  ہندوستان کے معیاری سفر میں مرکز ی  حیثیت اہمیت کا حامل ہے۔

چیئرپرسن، این اے بی ایل ، ڈاکٹر سندیپ شاہ نے کہا کہ پورٹل، منظوری کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیر صارف تک رسائی اور آسان خصوصیات کے ساتھ، این اے بی ایل  لیبارٹریوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھا رہا ہے اور ہندوستان کے معیاری ماحولیاتی نظام کے لیے اپنی وابستگی کو تقویت دے رہا ہے۔

اس پہل سے ہندوستان بھر میں سینکڑوں طبی لیبارٹریوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے، جو انہیں آئی ایس او 15189:2022 کے تحت منظوری کے لیے ایک  شفافاور موثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ لانچ کے اس پروگرام میں پورٹل کا لائیو مظاہرہ، اس کی خصوصیات کا ایک جائزہ اور ملک بھر میں میڈیکل لیبارٹریوں کے شرکاء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن شامل تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع  و۔ ن م۔

U- 4919


(Release ID: 2158058) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi