صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریبیز کے موثر علاج کے لئے کئے گئے اقدامات
این آر سی پی کے ذریعے جانوروں کے کاٹنے اور ریبیز کے معاملات کی ملک گیر نگرانی کو تقویت
حکومت کی جانب سے ویکسین، ٹریننگ اور ماڈل اینٹی ریبیز کلینک کے ذریعے ریبیز کنٹرول کو فروغ
این ایچ ایم نیشنل فری ڈرگ پہل کے تحت اینٹی ریبیز ویکسین اور ریبیز امیونوگلوبلین تک مفت رسائی کو یقینی بناتا ہے
’ایک صحت‘پروگرام ویٹرنری لیباریٹری کے ذریعے جانوروں میں ریبیز کی تشخیص کو بڑھاتا ہے
Posted On:
19 AUG 2025 3:06PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نیشنل ریبیز کنٹرول پروگرام (این آر سی پی) کے ذریعے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام جانوروں کے کاٹنے کی نگرانی کو مضبوط بنانے کا کام کر رہی ہے۔ انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) کے ذریعے کتے اور دیگر جانوروں کے کاٹنے کے واقعات اور متعلقہ اموات کے اعداد و شمار تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے رپورٹ کیے جاتے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نیشنل ریبیز کنٹرول پروگرام (این آر سی پی) کے نفاذ کے لیے بجٹ کے انتظامات کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ فنڈنگ میں صحت کی دیکھ بھال کے عملے کی استعداد کار میں اضافہ، ریبیز کی ویکسین کی خریداری، ریبیز اور کتے کے کاٹنے سے متعلق معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کے مواد کی پرنٹنگ، ڈیٹا انٹری سپورٹ، جائزہ میٹنگز، نگرانی اور ماڈل اینٹی ریبیز کلینکس اور زخم دھونے کی سہولیات کا قیام شامل ہے۔
اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی) اور اینٹی ریبیز سیرم(اے آر ایس)/ ریبیز امونولوبولن جیسی حیات بخش ادویات این ایچ ایم کے نیشنل فری ڈرگ انیشیٹو کے تحت صحت عامہ کی سہولیات میں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ دوائیں قومی اور ریاستی ضروری دواؤں کی فہرستوں میں بھی شامل ہیں۔
سنٹرل سیکٹر کے جزو کے تحت، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول بیداری، لیب کو مضبوط بنانے، گائیڈ لائنز اور تربیتی مواد وغیرہ کے ذریعے ریبیز کنٹرول کی سرگرمیوں کو لاگو کرتا ہے۔
مزید یہ کہ ’’قومی ایک صحت پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف زونوسس‘‘ کے تحت ویٹرنری سیکٹر کی شمولیت کو تقویت دینے کے لیے تمام ریاستوں اور ویٹرنری لیبارٹریوں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ جانوروں کے ریبیز کی تشخیص کو تقویت ملے۔
عوام اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کتے کے کاٹنے کے پروٹوکول، آئی ای سی مواد اور جانوروں کے کاٹنے/کتے کے کاٹنے کے واقعات کے انتظام سے متعلق تربیتی ویڈیوز بنائے گئے ہیں اور ملک بھر میں پھیلائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ ن م۔
U- 4900
(Release ID: 2158042)