محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھاوینا پٹیل، نے اسپوکین، یو ایس اے میں آئی ٹی ٹی ایف عالمی پیرا مقابلوں میں تاریخ رقم کی
انھوں نے خواتین کی سنگلز کلاس 4-5 کیٹیگری میں آئی ٹی ٹی ایف عالمی پیرا ایلیٹ مقابلے میں طلائی اور آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ پیرا فیوچر مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا
ٹیبل ٹینس کی خواتین کے واحد زمرے کی وہیل چیئر (کلاسز 1 سے 5) میں دو میڈل جیتنے سے وہ آئی ٹی ٹی ایف عالمی پیرا فرجہ بندی میں نمبر 1 پر پہنچ گئیں ہیں
Posted On:
18 AUG 2025 5:28PM by PIB Delhi
محترمہ بھاوِینا پٹیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ملازمین ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، ریجنل آفس، احمد آباد نے امریکہ کے اسپوکن، واشنگٹن میں منعقدہ دو معزز بین الاقوامی پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں نمایاں اعزازات حاصل کر کے بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
9 اگست سے 13 اگست 2025 تک بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) عالمی پیرا ایلیٹ ایونٹ میں پٹیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز کلاس 4–5 زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ یہ کامیابی ان کی غیر معمولی مہارت، عزم و حوصلے اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے، جو انہوں نے دنیا کی بہترین پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے خلاف دکھایا۔
اس سے چند روز قبل، 6 اگست سے 8 اگست 2025 تک، اسی اسپوکن میں منعقدہ آئی ٹی ٹی ایف عالمی پیرا فیوچر مقابلے میں بھی پٹیل نے اسی زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جس سے ان کی مستقل مزاجی اور عالمی سطح پر مسابقتی برتری ظاہر ہوتی ہے۔
ان مسلسل فتوحات کے ساتھ، محترمہ بھاوِنا پٹیل اب پیرا ٹیبل ٹینس کے ویمنز سنگلز کلاس 1 تا 5 زمرے میں عالمی درجہ بندی میں نمبر 1 مقام پر پہنچ گئی ہیں — جو بھارتی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور ان کی انتھک جستجو اور بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔
ان کی کامیابیاں صرف انفرادی فتح تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کے کھلاڑیوں کے لیے، بالخصوص پیرا اسپورٹس کے میدان میں، ایک مشعلِ راہ ہیں۔ یہ اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ لگن اور ثابت قدمی کے ذریعے ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ای ایس آئی سی نے ہمیشہ اپنی تنظیمی ثقافت کے حصے کے طور پر اپنے ملازمین کو کھیلوں اور جسمانی فٹنس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کی ہے۔ ای ایس آئی سی کا ماننا ہے کہ ملازمین میں کھیلوں کا جذبہ پروان چڑھانا نہ صرف ان کی ذاتی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور ثابت قدمی جیسی قدروں کو بھی فروغ دیتا ہے، جو کام کی جگہ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں۔ برسوں سے ای ایس آئی سی کے افسران اور عملے نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، اور ادارے نے وسائل، رخصت اور کھیلوں میں کامیابیوں کی شناخت کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کیا ہے۔
محترمہ بھاوِنا پٹیل کی تاریخی کامیابی اس بات کی ایک فخر انگیز مثال ہے کہ ای ایس آئی سی کی کھیلوں کے لیے حمایت کس طرح ملازمین کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور اپنے شوق میں توازن قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اور انہیں دنیا کے اسٹیج پر چمکنے کے قابل بناتی ہے۔
**********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :4866 )
(Release ID: 2157727)