پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں 5 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا

Posted On: 18 AUG 2025 6:16PM by PIB Delhi

 پارلیمانی امور کی وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے تحت دہلی کے اسکولوں، کیندریہ ودیالیہ، جواہر نوودیہ ودیالیہ، یونیورسٹیوں/ کالجوں اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلبہ کے لیے مختلف یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا ہے۔ مزید برآں، طلبہ سمیت شہریوں ، خاص طور پر دور دراز اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی وسیع تر شرکت کے لیے، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کا ایک ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں نے حصہ لیا ہے۔ ملک کے تمام تعلیمی ادارے / گروپ / شہری / طلبہ نوجوانوں کی پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے انعقاد کے لیے’ادارہ جاتی شرکت ‘ اور’گروپ شرکت‘کے ذریعہ اور کوئز میں شرکت کے لیے’انفرادی شرکت ‘ کے ذریعہ پورٹل میں حصہ لینے کے اہل ہیں، جس کا موضوع ’بھارتیہ جمہوریت عمل میں‘ ہے۔ اس کا مقصد یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا، نظم و ضبط کی صحت مند عادات کو فروغ دینا اور دوسروں کے خیالات کے تئیں روادار رہنا اور طلبہ برادری کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے قابل بنانا اور حکومت کے کام کاج، آئینی اقدار اور جمہوری طریقے سے اپنی زندگی گزارنے کے بارے میں اپنے علم کو بڑھانا ہے۔

گذشتہ دو مالی سالوں میں تقریبا 600 تعلیمی اداروں اور 35000 طلبہ نے مقابلے پر مبنی یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں حصہ لیا۔ مزید برآں، تقریبا 1800 یوتھ پارلیمنٹ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پورٹل پر مبنی یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے ذریعے 66000 سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔

یہ جانکاری پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4863


(Release ID: 2157707)
Read this release in: English , Hindi