قومی انسانی حقوق کمیشن
اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں ایک طالب علم کو دی گئی جسمانی سزا جس سے اسکے کندھے میں چوٹ آئی، اس واقعے کا این ایچ آر سی نے از خود نوٹس لیا
ریاستی پرنسپل سکریٹری ، محکمہ بنیادی تعلیم اور ضلع پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی
Posted On:
18 AUG 2025 5:36PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک استاذ کی جانب سے طالب علم کو دی گئی جسمانی سزا سے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں تیسری جماعت کے طالب علم کا کندھا ٹوٹ گیا ہے ۔ مبینہ طور پر ، لڑکے نے واقعے کا انکشاف نہیں کیا لیکن 3-4 دن بعد تک اسکول جانے سے انکار کردیا ۔ اس کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ وہ استاذ کی طرف سے چھڑی سے مارے جانے کی وجہ سے زخمی ہوا ہے ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں ، تو متاثرہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں ۔ لہذا ، اس نے ریاستی پرنسپل سکریٹری ، محکمہ بنیادی تعلیم اور ضلع پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
7 اگست 2025 کو نشر ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والدین نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کے کندھے کا آپریشن ہونا تھا۔
*****
(ش ح –ع و ۔م ذ)
U. No. 4849
(Release ID: 2157626)