ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوگ  کے ہنر سے  متعلق کورسز

Posted On: 18 AUG 2025 4:41PM by PIB Delhi

  ہنر مندی  کے فروغ اور  صنعت کاری ( ایم ایس ڈی ای ) کے وزیر مملکت (آزادانہ  چارج)  جناب جینت چودھری  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم ) کے تحت ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف ہنرمندی کے فروغ کے مراکز/اداروں وغیرہ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) ،  جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)  ، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) اسکیموں کے تحت   پسماندہ اور قبائلی خطوں سمیت ملک بھر میں معاشرے کے تمام طبقات کے لیے ہنرمندی   اور   ری اسکلنگ  نیز  ہنر  کو بڑھانے کی تربیت فراہم کرتی ہے ۔   ایس آئی ایم کا مقصد  بھارت کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار اور صنعت سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔

پی ایم کے وی وائی کے تحت یوگ  انسٹرکٹر ، یوگ ٹرینر اور اسسٹنٹ یوگ انسٹرکٹر کورسز پیش کیے جاتے ہیں ۔ ان کورسز کی عام مدت 200 سے 500 گھنٹے (تقریباً  03 سے 06 ماہ)  ہے ، جس  کا مقصد اناٹومی ، فزیولوجی ، آسن ، پرانایام ، مراقبہ کی تکنیک  اور تدریسی طریقہ کار میں نظریاتی ہدایات اور عملی تربیت کو یکجا کرنا  ہے ۔   2023-24 ء  اور 25-2024 ء   کے دوران پی ایم کے وی وائی کے تحت ان کورسز میں تربیت یافتہ امیدواروں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

سی ٹی ایس کے تحت بھی کاسمیٹولوجی اور اِسپا  تھیراپی ٹریڈز کے تحت طویل مدتی مہارت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ این اے پی ایس کے تحت ، اپرنٹسز کو یوگ اسسٹنٹ-اسپورٹس ، یوگ انسٹرکٹر (بیوٹی اینڈ ویلنیس) اور یوگ ٹرینر-اسپورٹس جیسی سرگرمیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ ، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ (ایم ڈی این آئی وائی) مختلف تعلیمی اور تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے ۔ ایم ڈی این آئی وائی کے ان پروگراموں کے تحت  24-2023 ء   میں مجموعی طور پر 3018 مستفیدین اور 25-2024 ء    میں 3006 مستفیدین  نے استفادہ  کیا ۔

ہنر مندی  کے فروغ اور  صنعت کاری  (ایم ایس ڈی ای  ) کی اسکیموں میں ، 16-2015 ء   سے 22-2021 ء   تک نافذ کیے گئے پہلے تین ورژن (پی ایم وی وائی 1.0 ، پی ایم کے وی وائی 2.0 اور پی ایم کے وی وائی 3.0) میں پی ایم کے وی وائی کے قلیل مدتی تربیتی جزو کے تحت تقرریوں کا  پتہ لگایا گیا ۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت ، تربیت یافتہ امیدواروں کو اپنے مختلف کیریئر کے راستے کا انتخاب کرنے کے لیے بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور وہ اس کے لیے موزوں ہیں ۔

اس کے علاوہ  ، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) جیسے مختلف آئی ٹی ٹولز بھی یہ موقع فراہم کرتے ہیں ۔  مزید  یہ کہ   یوگ اور تندرستی سے متعلق کورسز میں تربیت یافتہ امیدواروں کو تندرستی کے مراکز ، تعلیمی اداروں ، تندرستی کی سہولیات اور خود روزگار میں مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔

ہنر مندی  کے فروغ اور  صنعت کاری  ( ایم ایس ڈی ای ) نے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) کا آغاز کیا ہے  ، جو ایک متحد پلیٹ فارم ہے  ، جو زندگی بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہنر مندی ، تعلیم ، روزگار اور صنعت کاری کے ماحولیاتی نظام کو مربوط کرتا ہے ۔ تربیت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات ممکنہ آجروں سے جڑنے کے لیے ایس آئی ڈی ایچ پورٹل پر دستیاب ہیں ۔ ایس آئی ڈی ایچ کے ذریعے امیدواروں کو ملازمتوں اور اپرنٹس شپ کے مواقع تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے ۔ مزید  یہ کہ ، تصدیق شدہ امیدواروں کو تقرری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے روزگار میلے اور پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے (پی ایم این اے ایم) کا  بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔


ضمیمہ
 

2023-24  ء اور 25-2024 ء   کے دوران پی ایم کے وی وائی کے تحت یوگ سے متعلق کورسز میں تربیت یافتہ امیدواروں کی ریاست  کے حساب سے تفصیلات

 

ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کا نام

2023-24 ء

2024-25 ء

آندھرا پردیش

60

59

اروناچل پردیش

30

70

آسام

86

165

بہار

-

169

چھتیس گڑھ

131

160

دلّی

143

596

گجرات

47

160

ہریانہ

248

2,441

ہماچل پردیش

-

110

جموں و کشمیر

32

315

جھارکھنڈ

-

375

کرناٹک

138

55

کیرالہ

215

248

لداخ

-

44

مدھیہ پردیش

143

2,006

مہاراشٹر

249

386

منی پور

-

134

میگھالیہ

-

190

اڈیشہ

331

385

پنجاب

112

1,979

راجستھان

237

4,390

تمل ناڈو

44

250

تلنگانہ

-

40

دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی

22

-

تری پورہ

-

-

اتر پردیش

789

4,697

اتراکھنڈ

156

1,083

مغربی بنگال

80

134

مجموعی

3,293

20,641

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –    ش م            -  ع ا )

U.No. 4842


(Release ID: 2157597)
Read this release in: English , Hindi