قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے پنجاب کے ضلع گورداس پور کے بٹالہ علاقے میں دو پولیس افسران کے ذریعے ایک صحافی پر مبینہ حملے کا از خود نوٹس لیا


ریاست کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

رپورٹ میں تفتیش اور متاثرہ کی صحت کی صورتحال کو شامل کئے جانے کی توقع ہے

Posted On: 18 AUG 2025 4:09PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے پنجاب کے گورداس پور ضلع کے بٹالہ علاقے میں پنجاب پولیس کے دو افسران کے ذریعہ ایک صحافی پر  سر عام حملہ کرنے کی میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے ۔   رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو میں متاثرہ شخص بے حرکت پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب  کہ پولیس اہلکار اس پر حملہ کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ رہے ہیں ۔

کمیشن نے پایا ہے کہ اگر خبر میں پیش کی گئیں معلومات اگر درست ہیں تو  یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے۔ اس لیے کمیشن نے ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں تفتیش اور متاثرہ صحافی کی صحت کی صورتحال کو شامل کیا جائے گا۔

7 اگست 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یکم اگست 2025 کو پیش آیا۔ دونوں پولیس افسران یوم آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بٹالہ میں تعینات تھے۔ صحافی نے مبینہ طور پر ان کی موجودگی کے تعلق سے کچھ سوالات پوچھے جس سے وہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے صحافی پر حملہ کر دیا۔

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔ا ش ق)

U. No. 4839


(Release ID: 2157564)