سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات نے یوم آزادی کے موقع پرشریاس اور شریشٹھ اسکیموں کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور نمایاں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا
Posted On:
14 AUG 2025 11:54PM by PIB Delhi
ہندوستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے 200 خصوصی مہمانوں کی میزبانی کی۔ ان مہمانوں میں شریاس اور شریشٹھ اسکیموں کے تحت 100 اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور وشواس اسکیم کے تحت 100 نمایاں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) شامل تھے۔ ان خصوصی مہمانوں کو 15 اگست کو لال قلعہ، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب2025 میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ نے 14 اگست 2025 کو شام 4:00 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ایک ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سکریٹری جناب امت یادو اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
انٹرایکٹو سیشن کے دوران ، ان خصوصی مہمانوں نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے ذریعے ممکن ہوئی ذاتی تبدیلی کے اپنے متاثر کن سفر کو مشترک کیا ۔
شرکاء نے اسکیموں پر عمل درآمد اور ان کی رسائی بہتر بنانے کے لیے قیمتی تجاویز اور تعمیری آراء بھی پیش کیں۔ وزیر موصوف نے ان کے خیالات کو سراہا اور یقین دلایا کہ ان کی دی گئی تجاویز کو سنجیدگی سے زیرِ غور لایا جائے گا تاکہ محکمہ کی کوششوں کی رسائی، مؤثریت اور اثر پذیری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
****
ش ح۔ش ت۔ ش ت
U NO: 4812
(Release ID: 2157410)