وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی کے طلبا سے آتم نربھر بھارت کے لیے اختراع کو آگے بڑھانے کی اپیل کی

Posted On: 17 AUG 2025 3:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹورل طلبا کے ساتھ ساتھ اختراع کاروں اور محققین سے بات چیت کی۔ اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری، ڈاکٹر ونیت جوشی؛ ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی دہلی، پروفیسر رنگن بنرجی؛ اور وزارت تعلیم  اور آئی آئی ٹی دہلی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس سال کے یوم آزادی کے خطاب کی تصوریت سے ہم آہنگ خود انحصاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ لمحہ خود انحصاری کے حصول کی ضرورت پر زور دینے، قومی ترجیحات کے لیے اجتماعی کارروائی کرنے اور 2047 تک سمردھ بھارت کی تصوریت کو پورا کرنے  کا موقع دیتا ہے۔

Image

A person holding a microphone in front of a group of peopleAI-generated content may be incorrect.

وزیر موصوف نے طلبا سے بات چیت کی تاکہ ان کے خوابوں، آرزوؤں، تحقیق کے شعبوں، تکنالوجی سے متعلق چنوتیوں، جن کا وہ فی الحال سامنا کر رہے ہیں، اور ان چنوتیوں پر ان کے نقطہ نظر اور وزیر اعظم کے ذریعہ اجاگر کیے گئے مواقع کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے صلاحیتوں میں اضافے اور اختراع کے جذبے کو توسیع دینے سے متعلق نظریات بھی ساجھا کیے۔

وزیر موصوف نے طلباسے ان کے اختراعی خیالات کو سامنے لانے کے لیے حوصلہ افزائی، اور ان سے چنوتیوں پر قابو پانے اور اس وقت سخت محنت کرنے کے لیے کہا جب تک کہ ہم ہر شعبے میں آتم نربھر نہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری آئندہ پیڑھیوں کے روشن مستقبل  کے لیے  اور بھارت کو حلوں کے ایک عالمی مرکز کے طور پر قیام کے لیے بھارت کے اختراع کاروں اور محققین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔

A person speaking to a group of peopleAI-generated content may be incorrect.

A person holding a microphoneAI-generated content may be incorrect.

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ ہمارے نوجوانوں کی قابلیت، استقامت اور عزم خود انحصاری کے حصول کے ساتھ ساتھ بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی تکنیکی اور اقتصادی خودمختاری کو بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے آتم نربھر بھارت کی بنیاد کے طور پر آئی آئی ٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی چٹان کی طرح مضبوط حمایت سے، باصلاحیت یووا شکتی ٹیکنالوجی، اختراعات اور کاروبار کے اصولوں کو دوبارہ رقم کرنے اور ایک ’سمردھ اور آتم نربھر بھارت‘ کی تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔

A person speaking into a microphone in front of a group of peopleAI-generated content may be incorrect.

A person speaking to a group of peopleAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting in chairsAI-generated content may be incorrect.

محترم وزیر نے یہ بھی بتایا کہ وہ طلبا کے ذریعہ کی جا رہی اختراعات کا جائزہ لینے کے لیے ادارے کا دوبارہ دورہ کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی نے ملک کو خود کفیل بنانے میں نوجوانوں کے کردار پر وزیر اعظم کے یوم آزادی کے پیغام کو دہرایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اختراعات کو آگے بڑھانے، تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور آتم نر بھر بھارت کے وژن کے مطابق قومی چنوتیوں سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی دہلی اپنے طلباء اور اساتذہ کے ذریعے عالمی مطابقت کی تکنالوجیوں اور حل پیش کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

A group of people standing in a fieldAI-generated content may be incorrect.

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4790


(Release ID: 2157293)