وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس تمال نے ناپولی، اٹلی کا بندرگاہ کا دورہ مکمل کیا

Posted On: 17 AUG 2025 1:22PM by PIB Delhi

آئی این ایس تمال، جو کہ بھارتی بحریہ کا تازہ ترین خفیہ بحری جہاز ہے، نے  اپنی بھارت واپسی کے دوران 13-16 اگست کے درمیان ناپولی کا دورہ کیا۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی تعلقات کو اجاگر کیا، جسے 2023 میں رسمی طور پر کلیدی شراکت داری میں تبدیل کیا گیا۔

ناپولی میں بندرگاہ میں داخل ہونے سے قبل آئی این ایس تمال نے  اٹلی کی بحریہ میں حال ہی میں شامل کیے گئے لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاک (ایل ایچ ڈی) آئی ٹی ایس ٹریسٹی کے ساتھ پاسیج ایکسرسائز (پاسیکس) میں شرکت کی۔پاسیکس کے دوران مشترکہ آپریشنوں میں مواصلاتی مشق، فوجی نقل و حرکت اور فلائنگ آپریشنز اور سی رائڈرس کے باہم تبادلے شامل تھے، یہ مشق اسٹیم پاسٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

ناپولی میں بندرگاہ کے دورے کے دوران، بحری جہاز  مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جو بھارت اٹلی کے مابین دفاعی تعاون  اور اشتراک کو مزید آگے لے جانے پر مرتکز تھیں۔ سینئر فوجی اور مقامی افسران کے ساتھ باہمی بات چیت کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تبادلے اس دورے کی اہم سرگرمیاں تھیں۔ کمانڈنگ افسر نے وائس ایڈمیرل پیئر پاولو بودری ، چیف آف اسٹاف آف دی لاجسٹکس کمانڈ آف دی اٹیلین نیوی اور محترمہ لورا لیئتو، ڈپٹی میئر آف ناپولی سے ملاقات کی۔ طرفین نے بھارت – اٹلی کلیدی لائحہ عمل 2025-2029 کے تحت مختلف پہل قدمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

آئی این ایس تمال اور روم میں ہندوستان کے سفارت خانے نے مقامی حکومت، اطالوی بحریہ، اور روم میں قائم سفارتی کور کے عہدیداروں اور اٹلی میں مقیم اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندوں اور اطالوی دفاعی صنعت کے رہنماؤں کے لیے جہاز میں ایک ثقافتی پروگرام کی میزبانی کی۔ جمہوریہ اٹلی میں ہندوستان کی سفیر ایچ ای مسز وانی راؤ نے بھی جہاز کے عملے اور اطالوی بحریہ کے سینئر افسران کے ساتھ آئی این ایس تمال پر بات چیت کی۔

ہندوستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست 2025 کو جہاز پر ایک رسمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے روم میں ہندوستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی کی تقریبات میں بھی حصہ لیا۔

آئی این ایس تمال کا بندرگاہ کا دورہ ہندوستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے دونوں بحری افواج کو بہترین مشقیں فراہم کرنے اور مشترکہ مصروفیت کے مزید مواقع حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ 16 اگست 2025 کو ناپولی سے اس کی روانگی کے بعد، یہ جہاز ہندوستان میں اپنے آبائی اڈے کے راستے میں دیگر یورپی اور ایشیائی بندرگاہوں کا دورہ کرے گا، سمندری سفارت کاری کو آگے بڑھائے گا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic(3)(4)W3PZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic(4)(4)A9IY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic(5)(1)3LZL.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4789


(Release ID: 2157276)