اقلیتی امور کی وزارتت
یومِ آزادی کے موقع پر اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے یومِ آزادی کی تقریب2025 کے خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
14 AUG 2025 5:45PM by PIB Delhi
ملک اپنا 79 واں یومِ آزادی منانے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین کے ہمراہ یومِ آزادی کی تقریب 2025 کے خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
یومِ آزادی کی تقریب 2025 کے خصوصی مہمانوں کے طور پر سو زیر تربیت افراد کو مدعو کیا گیا، جو اقلیتی امور کے وزارت کے تحت وزیراعظم وِکاس اسکیم کے تحت مختلف جدید مہارتوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سوزیر تربیت افراد دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے ساتھ شراکت داری میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ان خصوصی مہمانوں نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو، اقلیتی امور،ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین سے ملاقات اور بات چیت کی۔معزز وزراء نے اسکیم کے تحت حصہ لینے والے نوجوانوں کی لگن اور دلچسپی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمارے نوجوانوں کو مہارتوں کے ذریعہ بااختیار بنانا دراصل ملک کو بااختیار بنانا ہے اور ملک کی ترقی کے سفر میں کسی بھی کمیونٹی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے حکومتِ ہند کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ خصوصی مہمان کل لال قلعہ میں یومِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ایک ایسا لمحہ ہے جو انہیں بھارت کی ترقی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت نے مارچ 2025 میں ڈی ایس جی ایم سی کو ایک منصوبہ مختص کیا تھا، جس کا ہدف 31,600 امیدوار تھے، جن میں سے 29,600 امیدواروں کو ہنر کی تربیت اور 2,000 امیدواروں کو تعلیمی معاونت فراہم کی جانی تھی۔ اس منصوبے کے تحت، امیدواروں کو صنعت کے مطابق نوکریوں کے لحاظ سے تربیت دی جا رہی ہے، جو ابھرتی ہوئی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جیسے کہ اے آئی ڈیٹا سائنٹسٹ، ٹیلیکام ٹیکنیشن (جی5)، ٹیکنیکل آرٹسٹ (اے آر- وی آر)، گرافک ڈیزائنر، اور سولرپی وی انسٹالر وغیرہ۔
میٹنگ کے دوران اقلیتی امور اور پالیمانی امور کے وزیرجناب کرن رجیجو نےیہ بھی اعلان کیا کہ وزارت ملک بھر میں اقلیتوں کی زیادہ آبادی والے علاقوں میں اسی طرح ہنر مندی کے مرکوز اقدامات نافذ کرے گی، جس کا مقصد خاص طور پر جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں روزگار کو مضبوط کرنا،خود کفالت کو فروغ دینا اور قومی یکجہتی کو ممکن بنانا ہے۔




*****
( ش ح ۔م ع ۔اش ق)
U. No. 4721
(Release ID: 2156535)