مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی ) نے ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کے تحت نیٹ ورک کی اجازت کے شرائط و ضوابط سے متعلق ٹی آر اے آئی کی سفارشات پر 3 جولائی ، 2025 ء کو ڈی او ٹی کے بیک ریفرنس کا جواب دیا

Posted On: 13 AUG 2025 4:02PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی ) نے آج ٹیلی مواصلات کے محکمے ( ڈی او ٹی ) کی طرف سے موصول ہونے والے بیک ریفرنس کا جواب  دیا ہے۔ یہ بیک ریفرنس 3 جولائی ، 2025 ء کو بھیجا گیا تھا اور اس کا تعلق 17 فروری ، 2025 ء کو جاری کی گئی ٹی آر اے آئی  کی اُن سفارشات سے ہے جو ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ 2023 کے تحت دی جانے والی نیٹ ورک کی اجازت کی شرائط و ضوابط سے متعلق ہیں۔

اس سے قبل، 26 جولائی ، 2024 ء کو، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کی دفعہ 11( 1 ) ( اے ) کے تحت، محکمہ ٹیلی مواصلات نے ٹی آر اے آئی  سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ 2023 کی دفعات کے مطابق ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک قائم کرنے، چلانے، برقرار رکھنے یا توسیع دینے کے لیے اجازت نامہ کی شرائط و ضوابط، بشمول فیس اور دیگر چارجز، پر اپنی سفارشات پیش کرے۔  بعد ازاں، 17 اکتوبر ، 2024 ء کو جاری کردہ ایک ضمنی خط میں، ڈی او ٹی نے ٹی آر اے آئی  سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ 2024 کی دفعہ 3( 1 ) ( بی ) کے تحت سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک کی اجازت دینے پر بھی غور کرے۔

مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ جامع مشاورت کے بعد، ٹی آر اے آئی  نے 17 فروری ، 2025 ء کو ‘‘ ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ 2023 کے تحت دی جانے والی نیٹ ورک  کی اجازت  کی شرائط و ضوابط ’’  سے متعلق اپنی سفارشات ڈی او ٹی  کو بھیج دیں۔

اس کے بعد، 3 جولائی ، 2025 ء کو، ڈی او ٹی  نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کی دفعہ 11(1) کے تحت ٹی آر اے آئی  کو ایک بیک ریفرنس بھیجا اور بعض سفارشات کے حوالے سے ، اُن پر دوبارہ غور کرنے کے بعد سفارشات فراہم کرنے کی درخواست کی، جن پر حکومت نے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ یا تو انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا یا ان میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

حکومت کے ابتدائی موقف کا تجزیہ کرنے کے بعد، ٹی آر اے آئی نے ڈی او ٹی  کو بیک ریفرنس کا جواب بھیج دیا ہے۔ یہ جواب ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر بھی دستیاب ہے۔

کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ (ٹی آر اے آئی ) سے فون نمبر 20907758-11-91+  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 4662


(Release ID: 2156059)
Read this release in: English , Hindi