سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایس ایل آر ٹی سی نے کوڈا  (کے او ڈی اے ) اور سوڈا  (ایس او ڈی اے)کے لیے آر پی ایل-سی آئی ایس ایل آئی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

Posted On: 12 AUG 2025 8:18PM by PIB Delhi

انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) نے 15 روزہ آر پی ایل - سرٹیفیکیشن ان انڈین سائن لینگویج انٹرپریٹیشن (سی آئی ایس ایل آئی) تربیتی پروگرام کا آغاز کیا، جو خاص طور پر کوڈا (بہرے بالغوں کے بچے) اور سوڈا (بہرے بالغوں کے بہن بھائی) کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب نئی دہلی میں واقع آئی ایس ایل آر ٹی سی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، محترمہ ریچا شنکر مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس موقع پر جناب جسبیر سنگھ، ڈپٹی سیکریٹری، بیداری، عمومی اور تشہیری اسکیمیں (اے جی پی)، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی بطورِ خصوصی مہمان شریک ہوئے۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر جناب کمار راجو نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اس تربیتی پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کی موجودہ انڈین سائن لینگویج کی مہارتوں کو تسلیم کرنا اور ان کی باقاعدہ تصدیق فراہم کرنا ہے۔

image0011IIO.jpg

محترمہ ریچا شنکر نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومتِ ہند اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی انڈین سائن لینگویج کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور آئی ایس ایل انٹرپریٹیشن خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا، ان کے خیالات سنے، اور انہیں مستقبل کے اقدامات کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کی ترغیب دی۔

شرکاء نے اس قلیل مدتی کورس کے آغاز پر آئی ایس ایل آر ٹی سی اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا شکریہ ادا کیا، جس کا وہ کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اس تربیتی پروگرام میں کل 18 امیدواروں نے شمولیت اختیار کی۔

image002VFBD.jpg

سیکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی دوراندیش قیادت اور تعاون سے اس تربیتی پروگرام کو حقیقت میں بدلا۔

اس موقع پر جناب ہریش سونی، اسسٹنٹ پروفیسر، پروگرام کوآرڈینیٹر، محترمہ خوشبو سونی (کو-کوآرڈینیٹر)، دیگر اسسٹنٹ پروفیسرز، ماسٹر ٹرینرز، اور(ڈیف انسٹرکٹرز)  بہرے انسٹرکٹرز بھی موجود تھے۔

******

UR-4645

(ش ح۔ اس ک۔ ع ن)


(Release ID: 2155918)
Read this release in: English , Hindi