تعاون کی وزارت
نیشنل کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن (این سی ڈی سی)
Posted On:
12 AUG 2025 5:10PM by PIB Delhi
قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن (این سی ڈی سی)، جو وزارتِ تعاون، حکومتِ ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، 1963 میں اس مقصد کے تحت قائم کی گئی تھی کہ کاشتکار کوآپریٹو سوسائیٹیوں کو فروغ، مضبوط اور ترقی دی جائے تاکہ پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ ہو اور ملک بھر میں فصل کٹائی کے بعد کی سہولتوں کا قیام ہو سکے۔ کارپوریشن کی توجہ زرعی مارکیٹنگ اور طریقوں، پروسیسنگ، ذخیرہ، کولڈ چین، زرعی اجناس کی مارکیٹنگ اور بیج، کھاد اور دیگر زرعی طریقوں کی فراہمی جیسے پروگراموں پر مرکوز ہے۔ غیر زرعی شعبے میں، کارپوریشن کوآپریٹوز کو آمدنی بڑھانے والی سرگرمیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے، خاص طور پر ڈیری، مویشی پروری، ہینڈلوم، ریشم سازی، پولٹری، ماہی گیری اور پسماندہ طبقات جیسے درج فہرست ذات و قبائل، خواتین کوآپریٹوز وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
این سی ڈی سی درج ذیل اسکیموں کے ذریعے کوآپریٹو سوسائٹیوں کو قرض فراہم کر کے انہیں مضبوط بنانے کے لیے اپنی اسکیمیں نافذ کرتا ہے:
- یووا سہکار: نئی اور/یا اختراعی خیالات رکھنے والی نئی تشکیل شدہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو حوصلہ افزائی دینے کے لیے۔
- آیوشمان سہکار: اسپتال، صحت کی دیکھ بھال، طبی تعلیم، نرسنگ تعلیم، پیرا میڈیکل تعلیم، ہیلتھ انشورنس اور آیوش جیسے جامع صحت نظام کو شامل کرنے کے لیے جامع منصوبہ۔
- نندنی سہکار: خواتین کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنانے اور خواتین کی کوآپریٹوز کے ذریعے ان کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے۔
- ڈیری سہکار: کوآپریٹو ڈیری کاروبار کے لیے مالی امداد کا خاکہ، تاکہ کوآپریٹوز کو ای ایس جی (ماحولیاتی، سماجی، گورننس) سے منسلک سرگرمیوں میں بہتر نتائج حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
- سویم شکتی سہکار یوجنا: خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کو قرض/رقم فراہم کرنے کے لیے زرعی قرض کوآپریٹوز کو این سی ڈی سی کی مالی معاونت۔
- ’دیرگھ اودھی کرشک پونجی سہکار یوجنا: زرعی قرض کوآپریٹوز کو این سی ڈی سی کی طویل مدتی مالی امداد تاکہ وہ طویل مدتی قرض/رقم کی فراہمی زرعی سرگرمیوں/اشیاء/سروسز کے لیے کر سکیں۔
سابقہ مرکزی شعبہ اسکیمیں:
- قومی کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو امدادی گرانٹ: کوآپریٹو شوگر ملز کو مضبوط کرنے کے لیے۔
- مرکزی شعبہ یکجا اسکیم برائے زرعی تعاون (سی ایس اائی ایس اے سی) کوآپریٹوز کی ترقی کے لیے این سی ڈی سی پروگرام میں امداد۔
این سی ڈی سی حکومتِ ہند کی درج ذیل مرکزی شعبہ / معاونت سے چلنے والی اسکیمیں بھی نافذ کرتا ہے، تاکہ زراعت، باغبانی، ماہی گیری، ڈیری، مویشی پروری، فوڈ پروسیسنگ، مارکیٹنگ، اسٹوریج اور کولڈ چین وغیرہ میں کوآپریٹو اداروں کی مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا سکے:
- زرعی مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچہ ذیلی اسکیم برائے اسٹوریج و دیگر بنیادی ڈھانچے - وزارتِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود۔
- مشن فار انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ آف ہارٹیکلچر (ایم آئی ڈی ایچ– انٹیگریٹڈ پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ - وزارتِ زراعت و کسان فلاح۔
- زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ اسکیم کے تحت سود سبسڈی اور قرض گارنٹی - وزارتِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود۔
- سب مشن برائے بیج و پودا جاتی مواد کے تحت بیج پیداوار کے جز کو فروغ دینا - قومی مشن برائے زرعی توسیع و ٹیکنالوجی
- پی ایم متسیا سمپدا یوجنا – محکمہ ماہی گیری، وزارتِ ماہی گیری، مویشی پروری و ڈیری۔
- پی ایم ایف ایم ای اسکیم – فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی وزارت۔
- کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم – وزارتِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود۔
- پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا – فوڈ پروسیسنگ اور قدر میں اضافہ کی اسکیم – فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی وزارت۔
- پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا - مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافہ کے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم – وزارتِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز۔
دیگر:
- نیشنل شیڈولڈ ٹرائبز فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن - وزارتِ قبائلی امور۔
- نیشنل لائیو اسٹاک مشن اور راشٹریہ گوکل مشن - محکمہ مویشی پروری و ڈیری۔
- اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ - وزارتِ ماہی گیری، مویشی پروری و ڈیری۔
- شوگر ڈویلپمنٹ فنڈ
- حکومتِ مہاراشٹر(سود سبسڈی)
یہ معلومات امدادباہمی کے وزیرِ جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 4623 )
(Release ID: 2155904)