امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیدائش کے سرٹیفکیٹ

Posted On: 12 AUG 2025 5:25PM by PIB Delhi

بھارت کی شہریت کا تعین ”شہریت ایکٹ 1955“ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اسے پیدائش (سیکشن 3)، نسب (سیکشن 4)، اندراج (سیکشن 5)، قدرتی طریقے سے شہریت حاصل کرنا (سیکشن 6) یا کسی علاقے کے انضمام (سیکشن 7) کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شہریت کے حصول اور تعین کے لیے اہلیت کے معیار ”شہریت ایکٹ 1955“ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق ہیں۔

ملک میں پیدائش اور موت کا اندراج مرکزی قانون ”پیدائش اور موت کا اندراج ایکٹ 1969“ کے تحت کیا جاتا ہے۔ متعلقہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے سی آر بی ڈی  سے رجسٹرڈ پیدائش اور اموات کی سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر رجسٹرار جنرل و مردم شماری کمشنر، ہندوستان کا دفتر ”شہری رجسٹریشن نظام (سی آر ایس) پر مبنی ہندوستان کے اہم اعداد و شمار“ کے عنوان سے سالانہ قومی رپورٹ شائع کرتا ہے۔ ریاست وار اور ملک گیر سطح پر گزشتہ 25 برسوں میں رجسٹرڈ پیدائشوں کی کل تعداد ضمیمہ I میں دی گئی ہے۔

ضمیمہ I

وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4630


(Release ID: 2155897)
Read this release in: English , Hindi , Assamese