تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’دیرگھ اودھی کرشک پونجی سہکار یوجنا ‘

Posted On: 12 AUG 2025 5:14PM by PIB Delhi

 نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن یعنی کوآپریٹو کی ترقی کا قومی کارپوریشن (این سی ڈی سی ) ، جو وزارتِ کوآپریشن، حکومتِ ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، ’’دیرگھاودھی کرشک  پونجی سہکار یوجنا‘‘ نافذ کرتا ہے تاکہ زرعی قرض کوآپریٹیوز کو طویل مدتی مالی معاونت فراہم کی جا سکے، جس کے ذریعے وہ طویل مدتی قرضوں/رقوم کو مختلف سرگرمیوں/اجناس/سہولیات کے لیے آگے قرض کے طور پر فراہم کر سکیں جو این سی ڈی سی  کے دائرۂ کار میں آتی ہیں۔

این سی ڈی سی  کے پاس مالی معاونت کی منظوری کے لیے اپنی مضبوط فنڈنگ ضابطہء کار موجود ہیں، جن کے تحت اہل قرض خواہوں کو قابلِ عمل منصوبوں کے لیے طے شدہ مناسب سکیورٹی کے تحفظ کے ساتھ فنڈنگ دی جاتی ہے۔ براہِ راست فنڈنگ ضابطوں کے مطابق ایک جامع منصوبہ جانچ اور نگرانی کا نظام قائم ہے، جس میں منصوبے کی مالی پائیداری اور تکنیکی موزونیت کو بڑی باریک بینی سے پرکھا جاتا ہے۔

ہر تجویز درج ذیل نکات کی بنیاد پر جامع جانچ سے گزرتی ہے:

  • منصوبے کی تکنیکی موزونیت اور مالی پائیداری، مختلف طریقوں جیسے آئی آر آر، این پی وی، ڈی ایس سی آر، شرح سود کا تناسب ، ایف اے سی آر، اور متوقع کیش فلو وغیرہ کے ذریعے۔
  • کوآپریٹو کی مالی مضبوطی۔
  • کوآپریٹو کی ماضی کی مالی اور عملی کارکردگی۔
  • کوآپریٹو کے انتظامیہ/ملازمین کی پیشہ ورانہ مہارت۔
  • کوآپریٹو کے انتظامیہ کا اسی نوعیت کے منصوبوں میں تجربہ۔
  • کوآپریٹو کی ماضی کی قرض ادائیگی کی کارکردگی۔
  • منصوبے کی لاگت میں کوآپریٹو کے اپنے حصے کی رقم جمع کرنے کی صلاحیت۔
  • این سی ڈی سی سے مطلوبہ قرض کے لیے مناسب سکیورٹی کی دستیابی۔

یہ عمل منصوبے کی تکنیکی اور اقتصادی پائیداری کے ساتھ ساتھ قرض لینے والے کوآپریٹو کی ساکھ کا مؤثر انداز میں جائزہ لینے میں مدد دیتا ہے، تاکہ این سی ڈی سی کے مینڈیٹ کے مطابق کوآپریٹو شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے محتاط فنڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں، این سی ڈی سی  اپنے ہیڈ آفس، 19 ریجنل آفسز اور 9 سب آفسز کے ذریعے منصوبوں کی مقررہ وقفوں (یا ضرورت کے مطابق) پر فعال نگرانی کرتا ہے اور فنڈز کے معقول استعمال کو یقینی بناتا ہے۔ قرض کی ادائیگی کے مقاصد کی درست نگرانی کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر فیلڈ وزٹ/معائنہ کیا جاتا ہے۔ مستفید ہونے والے کوآپریٹوز سے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فنڈز اپنے طے شدہ مقصد کے لیے ہی استعمال ہو رہے ہیں۔

قرض کی وصولی کے لیے این سی ڈی سی کا ایک علیحدہ محکمہ قائم ہے۔ وصولی کا عمل مکمل طور پر دستاویزی ہے۔ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق نوٹس بروقت بھیجے جاتے ہیں اور یاددہانی بھی کرائی جاتی ہے۔ نادہندگی کی صورت میں   ایس اے آر ایف اے ای ایس آئی  ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر مقدمات ڈی آر ٹی میں دائر کیے جاتے ہیں۔

پچھلے تین برسوں میں ’’ دیرگھاودھی کرشک  پونجی سہکار یوجنا‘‘ کے تحت این سی ڈی سی کی طرف سے تقسیم کیے گئے قرضوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: –

روپئے (کروڑ میں)

 

مالی سال

منظور شدہ

جاری کیا گیا

2022-23

400.00

0.00

2023-24

0.00

60.00

2024-25

5000.00

2077.00

کل میزان

5400.00

2137.00


یہ بات امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  4619 )


(Release ID: 2155786)
Read this release in: English , Hindi