ٹیکسٹائلز کی وزارت
نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) کے تحت تربیت
Posted On:
12 AUG 2025 3:16PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پابتر مارگریٹا نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیراہتمام ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے دفتر کی طرف سے ملک بھر میں دستکاری کے شعبے کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لیے دو اسکیمیں چلائی جاتی ہیں، یعنی نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع دستکاری کلسٹر کی ترقیاتی اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس)۔ ان اسکیموں کے تحت ، کاریگروں کو حسب ضرورت مالی امداد دی جاتی ہے، جو انہیں مارکیٹنگ ایونٹس ، ہنر سازی ، کلسٹر ڈیولپمنٹ ، پروڈیوسر کمپنیوں کی تشکیل ، کاریگروں کو براہ راست فائدے، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی مدد اور تحقیق و ترقی کی مدد کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے، جس سے ملک بھر میں روایتی دستکاریوں اور کاریگروں کو فائدہ ہوتا ہے ۔
این ایچ ڈی پی اسکیم کے تحت مختلف قسم کے ہنرسازی کے پروگرام دستیاب ہوتے ہیں، جیسے گرو شیشیہ ہست شلپ پرشیکشن پروگرام (جی ایس ایچ پی پی) اسکل اپ گریڈیشن کا جامع پروگرام (سی ایس یو پی) اور ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ورکشاپ (ڈی ٹی ڈی ڈبلیو)، جن سے دستکاری کے شعبے میں ہنر سازی کے فروغ میں مدد ملتی ہے ۔ انتہائی غربت کے حالات میں ایوارڈ یافتہ کاریگروں کو ماہانہ8,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔
زیادہ سے زیادہ کاریگروں کو ہنر کی ترقی ، تربیت اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے دفتر کی طرف سے ریاست آندھرا پردیش سمیت ملک بھر میں چوپال ، ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ، جن کا مقصد ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے دفتر کی اسکیموں کے بارے میں آگہی پیدا کر نا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ش ع۔ ق ر)
U. No.4580
(Release ID: 2155707)