وزارات ثقافت
‘‘شکشارتھی’’ کے ذریعے بال ساہتیہ کے نجی کاغذات کے ذخیرے کا حصول
Posted On:
12 AUG 2025 4:03PM by PIB Delhi
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا حکومتِ ہند کے غیر جاری ریکارڈوں کا نگران ادارہ ہے اور ان کو عوامی ریکارڈ ایکٹ 1993 کے تحت منتظمین اور محققین کے استعمال کے لیے امانت کے طور پر محفوظ رکھتا ہے۔ ایک ممتاز آرکائیول ادارے کے طور پر، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا آرکائیول شعور کی رہنمائی اور تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عوامی ریکارڈز کے وسیع ذخیرے کے علاوہ، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے پاس ممتاز ہندوستانیوں کے نجی کاغذات کا ایک قیمتی اور مسلسل بڑھتا ہوا ذخیرہ بھی موجود ہے، جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے اور جنہوں نے قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
’’شکشارتھی‘‘ کے ذریعے بال ساہتیہ کے نجی کاغذات کے ذخیرے کا حصول

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (وزارتِ ثقافت) نے ممتاز مصنف اور کارٹونسٹ رام پدارتھ ‘‘شکشارتھی’’ (3 جون 1919 - 20 نومبر 1981) کے تخلیق کردہ بچوں کے ادب پر مشتمل نایاب اور قیمتی مجموعہ حاصل کیا ہے، جس میں کارٹون، ناولز اور کتابیں شامل ہیں۔


یہ ذخیرہ، جو اُن کی صاحبزادی محترمہ الپنا نگم کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے، اُن کے ایسے متنوع کاموں پر مشتمل ہے جو اپنے دور کے سماجی، سیاسی اور ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں۔ جہاں اُن کے سیاسی کارٹونوں نے اُس زمانے کی روح کو اجاگر کیا، وہیں اُن کے غیر سیاسی کام عام لوگوں کی روزمرہ زندگی کو مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں پیش کرتے ہیں۔ ’’شکشارتھی‘‘ نے اپنا ذاتی پرنٹنگ پریس بھی قائم کیا اور ہندوستان میں صحت مند بچوں کے ادب (بال ساہتیہ) کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔


طباعتی کاموں کے علاوہ، اس ذخیرے میں قلمی مواد بھی شامل ہے جو ‘‘شکشارتھی’’ کی ہندوستانی فن، ادب اور معاشرے میں خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا ملک کے دستاویزی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے محققین، اسکالرز اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
***
ش ح۔ش آ ۔ ا ک م
U.N- 4593
(Release ID: 2155672)