دیہی ترقیات کی وزارت
خواتین کے خود امدادی گروپس کو کریڈٹ کی سہولت
Posted On:
08 AUG 2025 5:28PM by PIB Delhi
بینکوں کی جانب سے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن مشن (ڈی اے وائی-این آرایل ایم) کے آغاز سے اب تک خواتین خود امدادی گروپس کو دی گئی مجموعی قرض کی رقم11,07,479.60 کروڑ روپے ہے، جبکہ بقایا رقم2,99,833.35 کروڑ روپے ہے۔
دیہی غریبوں کو قرض تک رسائی میں سہولت اور بہتری لانے کے لیے حکومت کی جانب سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
مشن نے مالیاتی انضباط کاروں اور تجارتی بینکوں کے ساتھ حکمت عملی اور عملی سطح پر کئی ورکشاپس، مشاورتی فورمز اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے رابطہ قائم کیا ہے، جن میں شامل ہیں:
- ہر سال، وزارت کی درخواست پر، ریزرو بینک آف انڈیا خواتین خود امدادی گروپس پر ایک ماسٹر سرکولر جاری کرتا ہے جو کہ عوامی شعبے بینکوں/ نجی بینکوں اور چھوٹے مالیاتی بینکوں کے لیے ہوتا ہے۔ اسی طرح کا سرکولر زراعت اور یہی ترقی کے قومی بینک (نابارڈ)کی جانب سے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) اور کوآپریٹو بینکوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
- ہر سال، سکریٹری رورل ڈیولپمنٹ کی صدارت میں بینکوں، آربی آئی، نابارڈ، اور دیگر وزارتوں/محکموں کے ساتھ مرکزی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔
- خود امدادی گروپ بینک لنکیج پروقتاً فوقتاً عوامی شعبے کے بینکوں، نجی بینکوں، آر آر بیزکے چیئرمین، کوآپریٹو بینکوں اور ایس آر ایل ایمس کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔
- ضلع سطح پر مخصوص عملہ تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ برانچ سطح پر بینک سکھی کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ قرض کی درخواستوں کے جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جا سکے، جس میں جائزہ، اضافہ اور فالو اپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کمیونٹی بیسڈ ریپیمنٹ میکنزم (سی بی آر ایم) قائم کیا گیا ہے تاکہ قرضوں کی باقاعدہ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ایس ایچ جی-بینک لنکیج کی پیش رفت کی نگرانی اور ایس ایچ جیزکی طرف سے بینک قرض کی واپسی کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ایک مخصوص پورٹل ’’این آر ایل ایم ایس ایچ جی-بینک لنکیج پورٹل‘‘ (banklinkage.lokos.in) تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل تمام ڈیٹا براہ راست بینکوں کے کور بینکنگ سلیوشن (سی بی ایس )سے حاصل کرتا ہے۔ تمام بینک جو ایس ایچ جیزکو قرض فراہم کرتے ہیں، ماہانہ بنیاد پر اس پورٹل کے ساتھ ڈیٹا شیئر کر رہے ہیں۔
- بینکروں کی تربیت/رہنمائی ان کی صلاحیت سازی اور اسکیم کے نفاذ کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
مندرجہ ذیل ہدایات بینکوں کو اس اسکیم کے تحت قرض فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں:
ریزرو بینک آف انڈیا اور نابارڈخواتین خود امدادی گروپس کو ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تفصیلی ہدایات پر مشتمل ماسٹر سرکولر جاری کرتے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ماسٹر سرکولر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://www.rbi.org.in/Scripts/BS_ViewMasCirculardetails.aspx?id=12806
اور نابارڈ کی جانب سے جاری کردہ سرکولر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://www.nabard.org/CircularPage.aspx?cid=504&id=17459
خود امدادی گروپس کو دیے گئے بینک قرضوں پر موجودہ نان پرفارمنگ ایسٹس (این پی اے) کی شرح 1.76 فیصد ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمّا سانی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*******
(ش ح۔ک ح۔ش ب ن)
U No. 4554
(Release ID: 2155390)