وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا بھوج یوجنا

Posted On: 11 AUG 2025 6:05PM by PIB Delhi

سیوا بھوج یوجنا کے تحت مالی امداد کے مقصد، دائرہ کار اور معیار کی تفصیل ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت اب تک رجسٹر اور مستفید ہونے والے مذہبی و فلاحی اداروں کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. شریومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)، امرتسر
  2. تیرومالا تیرپتی دیوس تھانم، تیرپتی
  • iii. شری وینکٹیشور اننا پرسادم ٹرسٹ، تیرپتی
  • iv. ڈریمز اینڈ بیوٹی چیریٹیبل ٹرسٹ، لدھیانہ
  1. درگیانہ مندر، امرتسر

حکومت کی مسلسل یہ کوشش رہی ہے کہ تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے منتخب مستفید اداروں کو ان اداروں سے مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے اور اسکیم کے لیے مختص بجٹ کے مطابق بروقت مالی امداد فراہم کی جائے۔

ان ریاستوں کی تفصیل جہاں مذہبی اور فلاحی اداروں نے سیوا بھوج یوجنا کے آغاز سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے، ضمیمہ-II میں دی گئی ہے۔

ضمیمہ-I

سیوا بھوج اسکیم کا مقصد:

’سیوا بھوج یوجنا‘ کے تحت چیریٹیبل/ مذہبی اداروں کو مخصوص کچی خوراکی اشیا کی خریداری پر ادا شدہ مرکزی اشیا و خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) اور مرکزی حکومت کے حصے کا یکجا اشیا و خدمات ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) جو عوام کو مفت کھانا تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہو، کی واپسی بطور مالی امداد حکومت ہند کی جانب سے کی جائے گی۔

سیوا بھوج اسکیم کا دائرہ کار:

یہ ایک مرکزی شعبہ اسکیم ہے جس کے تحت چیریٹیبل/ مذہبی اداروں کو عوام/ زائرین کو مفت کھانا پیش کرنے کے لیے مخصوص کچی خوراکی اشیا کی خریداری پر ادا شدہ سی جی ایس ٹی اور مرکزی حکومت کے حصے کا آئی جی ایس ٹی واپس کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم صرف ان اداروں پر لاگو ہوگی جو اس کے تحت اہل قرار پاتے ہیں۔

سیوا بھوج یوجنا کے تحت مالی امداد کے معیار:

(i) عوامی ٹرسٹ، سوسائٹی، باڈی کارپوریٹ، تنظیم یا ادارہ جو انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ) کی دفعہ 10 (23BBA) کے تحت شامل ہو، یا انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 12AA کے تحت رجسٹرڈ ہو (چیریٹیبل/ مذہبی مقاصد کے لیے)، یا کمپنیز ایکٹ 2013 کی دفعہ 8 یا کمپنیز ایکٹ 1956 کی دفعہ 25 کے تحت قائم و رجسٹرڈ کمپنی ہو (چیریٹیبل/ مذہبی مقاصد کے لیے)، یا کسی بھی نافذ الوقت قانون کے تحت بطور عوامی ٹرسٹ رجسٹرڈ ہو (چیریٹیبل/ مذہبی مقاصد کے لیے)، یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈ ہو (چیریٹیبل/ مذہبی مقاصد کے لیے)۔

(ii) درخواست گزار عوامی ٹرسٹ، سوسائٹی، باڈی کارپوریٹ، تنظیم یا ادارہ (حسب صورت) کو لازماً چیریٹیبل/ مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہیے، جیسے مفت اور فلاحی طور پر کھانا/ پرشاد/ لنگر (اجتماعی باورچی خانہ)/ بھنڈارہ بغیر کسی قیمت اور امتیاز کے عوامی، چیریٹیبل/ مذہبی ٹرسٹ یا وقف کے ذریعے تقسیم کرنا، جن میں مٹھ، مندر، گردوارے، اوقاف، گرجا گھر، یہودی عبادت گاہیں یا دیگر عوامی مذہبی عبادت گاہیں شامل ہیں۔

(iv) صرف وہی ادارے مالی امداد کے اہل ہوں گے جو درخواست کی تاریخ تک گزشتہ کم از کم تین سال سے عوام کو مفت کھانا، لنگر اور پرشاد تقسیم کر رہے ہوں۔ اس مقصد کے لیے ادارہ اپنی جانب سے تصدیق نامہ پیش کرے گا۔

(v) اسکیم کے تحت مالی امداد صرف ایسے اداروں کو دی جائے گی جو مفت کھانا تقسیم کرنے کے مقصد سے مرکزی/ ریاستی حکومت سے کوئی مالی امداد حاصل نہ کر رہے ہوں: خود تصدیق نامہ۔

(vi) ادارہ ہر کیلنڈر مہینے میں کم از کم 5000 افراد کو مفت کھانا فراہم کرے۔

(vii) جو ادارہ/ تنظیم غیر ملکی چندہ ضابطہ ایکٹ (ایف سی آر اے) یا مرکزی/ ریاستی حکومت کے کسی ایکٹ/ قانون کے تحت بلیک لسٹ ہو، وہ اسکیم کے تحت مالی امداد کا اہل نہیں ہوگا۔

ضمیمہ-II

(روپے لاکھ میں)

 

Sl. No.

 

Financial Year

Name of Organizations

State

Fund Released

  1.  

2019-2020

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC), Amritsar

Punjab

171.00

 

Tirumala Tirupati Devasthanams, Tirupati

Andhra Pradesh

 

19.63

 

Sri Venkateswara Annaprasadam Trust, Tirupati

5.27

  1.  

2020-2021

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC)

Punjab

 

159.39

 

Dreams & Beauty Charitable Trust, Ludhiana

1.22

 

Durgiana Temple, Amritsar

8.84

  1.  

2021-2022

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC)

Punjab

 

 

149.83

 

Dreams & Beauty Charitable Trust, Ludhiana

0.28

 

Durgiana Temple, Amritsar

4.81

  1.  

2022-2023

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC)

Punjab

 

 

140.44

 

Dreams & Beauty Charitable Trust, Ludhiana

0.80

 

Durgiana Temple, Amritsar

1.76

  1.  

2023-2024

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC)

Punjab

 

142.12

Durgiana Temple, Amritsar

3.88

  1.  

2024-2025

Shiromani Gurudwara Parbandhak Committee (SGPC)

 

Punjab

128.71

Durgiana Temple, Amritsar

15.53

Dreams & Beauty Charitable Trust, Ludhiana

1.30

 

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4538


(Release ID: 2155351)
Read this release in: English , Hindi