ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: الیکٹرانک ویسٹ مینجمنٹ
Posted On:
11 AUG 2025 5:39PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ای-ویسٹ (انتظام) قواعد 2016 میں جامع ترمیم کی ہے اور نومبر 2022 میں ای-ویسٹ (انتظام) قواعد 2022 کو نوٹیفائی کیا، جو یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہیں۔ یہ قواعد شیڈول-1 میں درج 106 برقی و الیکٹرانک آلات (ای ای ای) کو منظم کرتے ہیں، جن میں ترک شدہ موبائل فون، کمپیوٹر اور یو پی ایس سسٹم شامل ہیں۔
ایم او ای ایم اینڈ سی سی نے 24 اگست 2022 کو بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کو نوٹیفائی کیا تاکہ فضلہ بیٹریوں کے ماحولیاتی طور پر محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ قواعد ہر قسم کی بیٹریوں پر لاگو ہوتے ہیں، مثلاً الیکٹرک وہیکل بیٹریاں، پورٹیبل بیٹریاں، آٹوموٹیو بیٹریاں اور صنعتی بیٹریاں۔ قواعد کے تحت پیدا کنندگان، بشمول درآمد کنندگان، کو فضلہ بیٹریوں کے جمع کرنے اور ان کی ری سائیکلنگ یا دوبارہ تیاری کے لیے لازمی توسیعی پیدا کنندہ ذمہ داری (ای پی آر) کے اہداف دیے گئے ہیں۔ بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کے تحت ای پی آر فریم ورک لینڈ فل میں فضلہ بیٹریوں کے تلف کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے لیڈ ایسڈ بیٹری ری سائیکلنگ کے لیے معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) جاری کیا ہے، جس میں خطرناک مائعات کے محفوظ اخراج اور اس کی تلفی کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتی عمل میں اس کے دوبارہ استعمال کے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ ایک مرکزی آن لائن ای پی آر پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ پیدا کنندگان اور ری سائیکلر کی رجسٹریشن اور پیدا کنندہ کی ای پی آر ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پیدا کنندگان اور ری سائیکلر کے درمیان ای پی آر سرٹیفکیٹس کا تبادلہ ممکن بنایا جا سکے۔
سی پی سی بی قومی سطح پر ای-ویسٹ کی پیداوار کا تخمینہ رجسٹرڈ پیدا کنندگان کی فراہم کردہ ملک گیر فروخت کے اعداد و شمار اور نوٹیفائی شدہ ای ای ای کی اوسط عمر کی بنیاد پر لگاتا ہے، جیسا کہ ای-ویسٹ (انتظام) قواعد 2022 کے تحت لازمی ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق، مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے دوران ملک میں پیدا ہونے والے ای-ویسٹ کی مقدار درج ذیل ہے:
Financial Year (FY)
|
Total e-waste generated [tonnes/annum]
|
2023-2024
|
12,54,286.55
|
2024-2025
|
13,97,955.59
|
ای۔ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 ماحولیاتی طور پر محفوظ طریقے سے ای۔ویسٹ کے انتظام کے لیے فراہم کرتے ہیں اور ای۔ویسٹ ری سائیکلنگ کے لیے بہتر ای۔پی۔آر نظام وضع کرتے ہیں، جس کے تحت تمام مینوفیکچرر، پروڈیوسر، ریفربشر اور ری سائیکلر کو سی۔پی۔سی۔بی کے تیار کردہ پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ ان نئے ضوابط سے غیر رسمی شعبے کو باضابطہ شعبے کی طرف راغب اور منظم کیا جاتا ہے تاکہ کاروبار کیا جا سکے اور ماحولیاتی طور پر محفوظ طریقے سے ای۔ویسٹ کی ری سائیکلنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ قواعد ای۔پی۔آر نظام اور سائنسی ری سائیکلنگ/تلف کرنے کے ذریعے سرکلر اکانومی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سی۔پی۔سی۔بی نے ای۔ویسٹ رولز کے مؤثر انتظام کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- سی۔پی۔سی۔بی نے ایک آن لائن ای۔ویسٹ ای۔پی۔آر پورٹل تیار کیا ہے، جس میں ای۔ویسٹ کے پروڈیوسر، مینوفیکچرر، ری سائیکلر اور ریفربشرز جیسی اداروں کا رجسٹریشن لازمی ہے۔
- سی۔پی۔سی۔بی نے ای۔ویسٹ کے سائنسی اور ماحولیاتی طور پر محفوظ انتظام کے لیے رہنما خطوط بھی تیار کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں ماحولیاتی طور پر محفوظ طریقے سے ای۔ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے لیے درکار مشینری اور آلودگی پر قابو پانے والے آلات سمیت طریقہ کار اور سہولیات کی تفصیلات شامل ہیں۔
- iii. ای۔ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 کے نفاذ کے لیے ایک ایکشن پلان تیار ہے اور اس پر تمام اسٹیٹ پلوشن کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی) اور پلوشن کنٹرول کمیٹی (پی سی سی) اپنی اپنی ریاستوں/ مرکز زیرانتظام علاقوں میں عمل کر رہے ہیں۔ ایس۔پی۔سی۔بیز/پی۔سی۔سیز سہ ماہی پیش رفت رپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔ ایکشن پلان کے تحت ایس۔پی۔سی۔بی/ پی۔سی۔سی پر لازم ہے کہ غیر رسمی ای۔ویسٹ سرگرمیوں کی جانچ کے لیے باقاعدہ مہمات چلائیں اور انہیں باضابطہ شعبے میں لانے میں مدد کریں۔
- iv. رجسٹر شدہ ادارے ای۔ویسٹ پورٹل پر سہ ماہی اور سالانہ گوشواروں کے ذریعے اپنی تعمیل رپورٹ جمع کراتے ہیں۔
- ان قواعد میں سینٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ یا کسی نامزد ایجنسی کے ذریعے ان قواعد کی تعمیل کی تصدیق کے لیے اچانک معائنہ اور وقتاً فوقتاً آڈٹ کی شق بھی شامل ہے تاکہ ان قواعد کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کی جا سکے۔
- vi. ای۔ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 کے تحت ماحولیاتی معاوضے کی رہنما خطوط تیار کی گئی ہیں، جن کے مطابق ان قواعد یا ان کے تحت جاری کسی رہنما ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ادارے پر معاوضہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
- سی۔پی۔سی۔بی نے ای۔ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 کے مؤثر نفاذ کے لیے ایس۔پی۔سی۔بی/پی۔سی۔سی کو درج ذیل ہدایات جاری کیں:
- آبی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1974 اور فضائی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1981 کے سیکشن 18 (1) (b) کے تحت 06.09.2022 کو غیر رسمی ای ویسٹ سرگرمیوں کی جانچ کے حوالے سے ہدایات، ای ویسٹ کے مجاز ڈسمینٹلر/ ری سائیکلر کی تصدیق اور بڑے پیمانے پر آگاہی کے لیے مہم چلانا۔
- آن لائن ای ویسٹ ای پی آر پورٹل پر پروڈیوسر، مینوفیکچرر، ری سائیکلر اور ری فربشر کے رجسٹریشن کے حوالے سے 30.01.2024 کو ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے سیکشن 5 کے تحت ہدایات۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
11-08-2025
U: 4534
(Release ID: 2155258)