وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کوہیما میں ‘‘شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم کا فروغ’’ سے متعلق تاریخی نمائش کا افتتاح


نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اور محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت ناگالینڈ کے زیر اہتمام منعقد کیاگیا

Posted On: 08 AUG 2025 9:45PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے حکومت ناگالینڈ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ مل کر کیپٹل کنونشن سنٹر، کوہیما میں ‘‘شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم کا فروغ’’ کے عنوان سے ایک منفرد آرکائیو نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تاریخی نمائش  میں نایاب اور بصیرت سے بھرپور دستاویزات کے ذریعے شمال مشرقی بالخصوص ناگالینڈ میں تعلیم کے شعبے میں تاریخی ارتقاء اور پیش رفت کو نمایاں طور پر پیش کیاگیا  ہے۔

1.jpg

ناگالینڈ کے اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کے وزیر جناب تیمجین امنا الونگ نے اس نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران عزت مآب وزیر نے ڈیجیٹل نمائش کا آغاز بھی کیا اور نمائشی بروشر کی نقاب کشائی بھی کی جو کہ خطے کے تعلیمی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

2.jpg

افتتاحی تقریب میں موجود دیگر معززین میں ڈاکٹر تسیئل ہوتوؤ (ایٹو) رتسو، ایم ایل اے، جناب سمر نندا، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، محترمہ سریتا یادو، آئی اے ایس، سکریٹری، اعلی اور تکنیکی تعلیم، محترمہ وی لووی ٹولی سیما، سابق آفیشیو ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن، جناب سید فرید احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، ڈاکٹر دیویندر کمار شرما، محترمہ ایتھیل او لوتھا، کمشنر اور سیکریٹری، آرٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور سینئر حکام، اسکالرز، اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔

3.jpg

اس  نمائش  میں خطے میں تعلیم کے فروغ پر مبنی ایک جامع اور فکر انگیز نظر یہ پیش کیاگیا، جس میں دستاویزات، تصاویر، خط و کتابت، اور پالیسی پیپرز شامل ہیں جو شمال مشرقی خطے میں تعلیمی اداروں کی ترقی اور اصلاحات کو بیان کرتے ہیں۔

4.jpg

یہ اشتراکی اقدام نہ صرف ناگالینڈ اور شمال مشرق کی بھرپور تعلیمی تاریخ کا جشن ہے بلکہ یہ اس خطے میں جدید تعلیم کو فروغ دینے والی کوششوں اور وژن کو اجاگر کرکے آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

یہ نمائش 8 اگست سے 14 اگست 2025 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی اور سبھی کو شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم کی تاریخ کے اس دلچسپ سفر اور اس کا تجربہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ع ن

U.NO.4476


(Release ID: 2154962) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi