خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا-2025 میں بیرون ملک شرکت پر تبادلہ خیال کے لیے ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
08 AUG 2025 7:59PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے آج سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی)2025 میں بیرون ملک شرکت پر تبادلہ خیال کے لیے سفیروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ 'ورلڈ فوڈ انڈیا' کا چوتھا ایڈیشن خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے تحت 25 سے 28 ستمبر 2025 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں عالمی شراکت داروں کے تعاون اور سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستانی) خوراک کی ڈبہ بندی ( فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی نمائش کی جائے گی۔
اس میٹنگ کی صدارت خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب اویناش جوشی نے کی۔ میٹنگ میں سفیروں، ہائی کمشنرز، امور کے انچارج، اور مختلف ممالک کے دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ بات چیت میں کل 51 ممالک کی نمائندگی کی گئی۔ اس تقریب کے انعقاد میں شامل تنظیموں (فکی، انویسٹ انڈیا، اور ای وائی) کے علاوہ وزارت خارجہ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، اے پی ای ڈی اے، ایف ایس ایس اے آئی، اور آئی ٹی پی او کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
ابتدائی کلمات میں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری (اقتصادی سفارت کاری) جناب گنگا دھر نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور تقریب کی اہمیت پر زور دیا۔ ایف پی آئی کے سکریٹری نے اپنے کلیدی خطاب میں نمائندوں کو تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈبلیو ایف آئی 2025 میں خریدار-فروخت کنندہ کی ملاقاتوں، موضوعاتی اور تکنیکی اجلاسوں، نمائشوں، الکحل مشروبات کے لیے مخصوص پویلین، ہوریکا، فصل کے بعد کی ٹیکنالوجیز، فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ مشینری، اور مزید بی2بی اور جی2جی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور صنعت سے متعلق شراکت داری کو فعال بنایا جا سکے۔ پریزنٹیشن کے دوران اس سال کے اہم ستونوں کی تفصیل دی گئی اور ماضی کے ایڈیشنز کی جھلکیاں بھی فراہم کی گئیں۔
شرکاء کو تقریب کے لیے کی گئی تیاریوں اور شریک ممالک/کاروباری اداروں کے لیے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ سفارت خانوں کے تمام نمائندوں نے موجودہ عالمی خوراک کے منظر نامے میں اس تقریب کی خصوصی اہمیت کو سراہا اور متعلقہ ممالک کی فعال شرکت کے لیے تمام کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔ نمائندوں نے متعلقہ ممالک سے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے مضبوط دستے کی موجودگی کی ضمانت بھی دی۔
ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 حکومتِ ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ساتھ سرکاری تنظیموں کے لیے ایک "مکمل سرکاری نقطہ نظر" ہوگا۔ زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت، محکمہ ماہی گیری، محکمہ مویشی پروری و ڈیری، وزارت ایم ایس ایم ای، اے پی ای ڈی اے، ایم پی ای ڈی اے، اور دیگر کموڈٹی بورڈز اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی متعلقہ صلاحیتوں کو یکجا کریں گے۔
****
ش ح۔ اس ک۔ ج
Uno. 4478
(Release ID: 2154954)